اصحاب احمد (جلد 7) — Page 181
181 آپ کی طبیعت میں نہ تھا۔بلکہ جب ایسے لوگ آسودہ حال ہو گئے تب بھی ان سے کوئی ایسی غرض وابستہ نہ رکھی محض خدا کے لئے یہ کام کئے۔یہی وجہ ہے کہ آپ کے تعلق دار اور احسان مند آپ کو آج تک نہایت متشکرانہ جذبات کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔قادیان کے ساتھ والہانہ محبت بھی ایمان ہی کا نتیجہ ہے اس جذبہ میں بھی والد صاحب محترم پیش پیش نظر آتے ہیں۔جلسہ سالانہ پر ضرور تشریف لاتے اور جب کہ مشاورت میں آپ سب کمیٹی کے ممبر بنائے جاتے تو آپ کے جذبات بہت شکر و امتنان کے ہوتے کہ آپ کو اس خاص خدمت کے لئے حضور اقدس نے از راہ نوازش منتخب فرمایا۔نیز آپ اکثر اس امر کا اظہار فرمایا کرتے کہ احمدیت کے طفیل خدا تعالیٰ نے ہمارے خاندان پر کتنا بڑا فضل کیا ہے ورنہ ہمارے دوسرے تعلق دار اور رشتہ دار جنھیں اس نعمت سے حصہ نہیں ملا وہ اب تک بھی اسی طرح اس اندھیرے میں ہیں کہ جہاں روشنی کی کوئی کرن بھی نظر نہیں آتی ، نہ ان کے پاس علم ہے نہ عزت اور نہ اور کوئی قابل ذکر چیز۔والد صاحب محترم کی سکول کی تعلیم، کوئی زیادہ نہ تھی۔پرانے زمانے کے مڈل پاس ہی تھے مگر اس کے باوجود آپ کے علمی مذاق پر مجھے ہمیشہ رشک ہی آیا ، آپ کی دینی معلومات کافی وسیع تھیں اور تمام ضروری مسائل کے متعلق خاصی واقفیت تھی۔قرآن کریم کے ساتھ آپ کو ایک خاص تعلق تھا۔اپنی گفتگو اور تقاریر وغیرہ میں اکثر آپ آیات قرآنیہ کو بیان فرماتے اور ان ہی سے راہنمائی تلاش کرتے۔یہ روشنی اور یہ ذوق آپ کو سراسر اس تعلق اور صحبت پاک کے نتیجے میں حاصل ہوا جو حضرت مسیح موعود کی وابستگی میں آپ کو ملا۔حقیقت یہی ہے کہ جس نے عقیدت اور محبت کے جذبات کے ساتھ کچھ لحات بھی حضرت مسیح موعود کی صحبت میں گزارے اس کو وہ جلا اور روشنی حاصل ہوئی کہ اس کی ساری زندگی ہی بدل گئی۔یہی کیفیت والد صاحب محترم کی تھی مجھے علم نہیں کہ آپ نے با قاعدہ طور پر دینی علوم پڑھے ہوں۔مگر حالت یہ تھی کہ ادق مسائل دینیہ پر بھی آپ خوش اسلوبی سے اظہار خیال فرما لیتے اور یہ محض اسی صحبت پاک کا اثر تھا جو بھی آپ کو اس روحانی وجود کی حضوری سے حاصل ہوئی۔عربی کے علاوہ آپ کو فارسی زبان سے بھی مس تھا بلکہ فارسی زبان پر تو آپ کو کافی عبور حاصل تھا۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ جیسے آپ کو فارسی زبان سے عشق ہے۔گلستان بوستان آپ کو قریباً از بر ہی تھیں۔اکثر شیخ سعدی کی سبق آموز داستانیں اور حکایات اور اشعار ہمیں سنایا کرتے غرض فارسی اشعار کا ایک اچھا خاصہ ذخیرہ آپ کے پاس تھا جن کا اظہار وقتافوقتا ہوتارہتا۔مجھے بھی آپ نےکئی دفعہ فرمایا کہ میں بھی آپ سے کچھ فاری سیکھ لوں۔حضرت مسیح موعود کے زمانہ کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الاول کے زمانہ میں بھی آپ متعدد بار قادیان