اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 121 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 121

121 ( یعنی لالہ ملاوامل اور شرمیت کو ) کو اولاد بھی دی ہوئی ہے۔اس لئے کہ اگر یہ قسم کھا کر اشتہار دیں گے تو ان کی اولاد پر بھی عذاب نازل ہوگا “۔(129) (از مؤلف ) اس اخبار نے لکھا تھا کہ ہم پندرہ سال سے اس قصبہ میں رہتے ہیں۔ہمارے علم میں (معاذ اللہ ) مرزا صاحب مگار، خود غرض ، عشرت پسند، بد زبان ہیں اسی طرح فاجر ، فاسق نفس پرست شکم پرور، شہرت کا خواں، بداخلاق وغیرہ الفاظ لکھے۔حضرت مسیح موعود نے ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے قادیان کے آریہ اور ہم “ رسالہ میں یہ شعر بھی لکھا لیکھو بڑی کرامت ہے سمجھتے نہیں تہ شامت ہے میرے مالک تو ان کو خود سمجھا آسماں سے پھر ایک نشاں دکھلا اسی طرح یہ شعر بھی لکھے یہ بھی لکھا: شرم و حیا نہیں ہے آنکھوں میں ان کے ہرگز وہ بڑھ چکے ہیں حد سے اب انتہا یہی ہے ہم نے ہے جس کا مانا قادر ہے وہ توانا اس نے ہے کچھ دکھانا اس سے رجا یہی ہے مجھ کو ہو کیوں ستاتے کیوں افترا بناتے بہتر تھا باز آتے، دوراز بلا یہی ہے جس کی دعا سے آخر لیکھو مرا تھا کٹ کر ماتم پڑا تھا گھر گھر وہ میرزا یہی ہے اچھا نہیں ستانا پاکوں کا دل دکھانا گستاخ ہوتے جانا اس کی جزا یہی ہے حضور نے یہ بھی لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ جو اپنے بندوں کے لئے غیرتمند ہے ضرور اس کا فیصلہ کرے گا وہ ضرور اپنے نبیوں کے لئے کوئی ہاتھ دکھلائے گا۔خدا ان کا اور ہمارا فیصلہ کرے۔سو یہ لوگ طاعون سے ہلاک ہو گئے بلکہ