اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 16 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 16

16 قادیان کے سفر : حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب نے اپنے روز نامچہ میں قادیان کے سفروں کی ایک جدول لکھی ہوئی ہے۔جس کی پیشانی پر یہ سرخی مرقوم ہے۔جریده یادداشت اسفار این فرسوده روزگار مسکین قاضی ضیاء الدین عفی عنہ بطرف دارالامان قادیان بغرض حصول شرف زیارت امام الزمان مربی ام جناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان و مسیح موعود و مہدی معہود سلمہ الرحمن من ابتدائے ۱۵ ماگھ سمہ ۱۹۴۱ الی ما شاء الله کل تیرہ سفر آپ نے کئے ہیں اور ہر سفر کے اندراج کے سامنے یہ بھی لکھا ہے کتنے دن قیام کیا۔اور آخر میں میزان دوسو پنتالیس دن قیام قادیان کے کل ایام کی درج فرمائی ہے۔آپ جب بھی قادیان آتے حضور کی تازہ تصانیف خرید کر لے جاتے۔جن کا مع قیمت روز نامچہ میں ذکر کرتے۔ان سفروں کی تفصیل درج ذیل ہے: پہلاسفر ۱۵ ماگھ سمہ ۱۹۴۱ مطابق ابتدائے فروری ۱۸۸۵ء کو اختیار کیا گیا۔پانچ دن قادیان میں قیام کیا اور جانے سے پہلے آپ نے نے فروری کو وہ عبارت مسجد اقصے کی دیوار پرلکھی جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے۔دوسراسفر ۵/ پھاگن سمہ ۱۹۴۴ تا۱۹؎ پھا گن۔تیسر اسفراز چیست سمه ۱۹۴۵ مطابق مارچ ۱۸۸۹ء اور ۱۹ / چیت کو واپس آئے۔اس سفر میں لدھیانہ میں بیعت کی تفصیل بیعت کے ذکر میں درج ہوئی ہے۔چوتھا سفر ۲۵/ ما گھر سمہ ۱۹۴۸ تا ۵ پھاگن۔ان بارہ ایام میں سے دس یوم حضور کی خدمت میں حاضر رہے۔لکھتے ہیں۔لاہور ملاقات میسر آئی پھر ساتھ ہی سیالکوٹ گیا“ پانچواں سفر ۲ / پوه سمه ۱۹۴۹ تا ۲۷/ پوه چھٹا سفر ۲۶ ساون سمه ۱۹۵۱ تا ۲۹ بھادوں ان ۳۵ دنوں میں سے ۳۰ دن آپ حضور کی خدمت میں حاضر ر ہے۔ساتواں سفر، امگھر سمہ۱۹۵۲ تا۲ ماگھ۔ان اکاون ایام میں سے ۳۸ یوم حضور کی خدمت میں حاضر رہے۔آٹھواں سفر ۱۲۔پوہ سمہ ۱۹۵۳ تا ۲۰ما گھ ۳۹ یوم میں سے ۲۶ یوم حضور کی خدمت میں حاضر رہے۔