اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 120 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 120

120 آپ لوگ قرآن کریم اٹھانا جانتے ہیں۔اور ہم اس کے مطابق عمل کرتے ہیں۔پھر فرمایا تم ہی بتاؤ دو بیمار ہوں ایک شدید اور دوسرا معمولی کس کو مدد کی زیادہ ضرورت ہوگی۔اس کو جس کی جان جانے کا خطرہ ہو یا دوسرے کو۔مگر اس نے پھر بھی اصرار کیا۔مجھے یاد نہیں رہا کہ حضور نے اسے کچھ دیا تھایا نہیں۔(۹) '' حضرت مفتی محمد صادق صاحب انگریزی اخبارات کے واقعات حضور کو مجلس میں سناتے تھے۔ایک دفعہ انہوں نے امریکہ کے ایک اخبار میں سے سنایا کہ ڈوئی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بُرے الفاظ سے یاد کیا ہے۔حضور نے یہ بات سنی۔تو اس وقت اسے چیلنج بھیجا۔جس کے آخر میں اپنے متعلق پرافٹ آف گاڈ کے الفاظ لکھوائے۔(۱۰) حضور فرماتے تھے کہ دعاء کے ساتھ تدبیر بھی کرنی چاہئے مثلاً روشنی کیلئے دعاء کرنے کے علاوہ کھڑ کی بھی کھول دینی چاہئے۔ایک دفعہ جیسا کہ مسجد مبارک کے قریب مرزا نظام الدین و مرزا امام الدین کے بیرونی صحن سے بڑا شور و غوغا ہور ہا تھا اور اس کی آواز میں مسجد میں سنائی دے رہی تھیں تو حضور نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص چاہے کہ میرے کان میں آواز نہ آئے تو اسے چاہئے کہ وہ کھڑکی کو بھی بند کر دے۔(11) دعاؤں کے تذکرہ میں حضور اپنی کامیابی اور فتح کا ذکر فرمایا کرتے تھے۔اور فرماتے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ بڑے وعدے کئے ہیں۔یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ کب اور کس وقت یہ وعدے پورے ہونگے۔مگر كَتَبَ اللَّهُ لَا غُلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِى * کے مطابق یہ سنت اللہ ہے اور یہ وعدے ضرور پورے ہوں گے۔میرے معاملہ میں میرے مخالف جلد بازی نہ کریں۔(۱۲) ایک دفعہ جون کے مہینہ میں غالبا ۲۸ جون کو جمعہ کی نماز مسجد اقصیٰ کی بجائے مسجد مبارک میں ادا کی اور یہ امر خلاف معمول تھا۔(۱۳) حضور کا معمول تھا کہ اگر کوئی خاص روک نہ ہو تو صبح کو سیر کیلئے تشریف لے جاتے۔مسجد مبارک کے قریب احباب انتظار میں ہوتے۔حضور آتے اور حضرت مولوی نورالدین صاحب اور حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کو بلانے کا ارشاد فرماتے۔چنانچہ ان کے * المجادله آیت ۲۲