اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 107 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 107

107 اکتوبر ۱۹۰۹ء۔(۳) آپ بفضلہ تعالیٰ موصی ہیں۔علاوہ ازیں تحریک جدید دفتر اول کی پانچ ہزاری فوج میں شامل ہیں۔(۴) دفتر انصاراللہ مرکز یہ ربوہ کی تعمیر کیلئے آپ نے ایک سور و پیہ چندہ دیا۔(63)۔(۵) تحریک وقف جدید کا اعلان سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ ۱۹۵۷ ء پر فرمایا۔السابقون الاولون میں قاضی صاحب کا نام درج ہے۔(64)۔خدمات کشمیر : کشمیر کمیٹی کا قیام کن حالات میں عمل میں آیا اور مہاراجہ کے مظالم سے اس مظلوم قوم کو آزاد کرانے کے لئے حضرت امام جماعت احمدیہ نے بنفس نفیس کیا کچھ کا رہائے نمایاں سرانجام دیئے۔اس کے تذکرہ کا یہ موقعہ نہیں۔اس دوران میں خاص وجوہات کی بنا پر آپ کو اس کمیٹی سے الگ ہونا پڑا لیکن پھر بھی ایک حد تک اس علاقہ کی بیوگان و یتامیٰ اور غریب طلباء کی پرورش صحیح را نمائی کے لئے اخبار اصلاح سرینگر کے جاری رکھنے اور ان امور کے لئے رقوم مہیا کرنے کا کام کشمیر ریلیف فنڈ کمیٹی ے پر تھا۔تقسیم ملک تلک قاضی صاحب سالہا سال سے اس کے سیکرٹری تھے۔آپ ہی سالانہ بجٹ تیار کر کے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ سے اس کی منظوری حاصل کرتے تھے اور اخبار اصلاح کے طریق کار کی نگرانی رکھتے تھے۔قاضی کے طور پر تقرری: سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے آپ سالہا سال تک بطور قاضی بھی کام کرتے رہے۔مثلا ر پورٹ صیغہ جات صدر انجمن احمد یہ بابت ۴۳-۱۹۴۲ ص ۱۱۰ پر آپ کا ذکر آتا ہے۔) قابل قد راسوه: اپنی تبلیغی مساعی اور قربانیوں کے باعث قاضی صاحب ایک قابل قدر نمونہ ہیں چنانچہ حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالی عنہ نے تحریر فرمایا: میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں (جو حضور نے ڈلہوزی سے مجھے بھیجا ہے ) آپ کو مدرسہ تعلیم الاسلام کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔یہ کوئی مخفی امر نہیں کہ اس مدرسہ کو حضرت مسیح موعود نے ایک خاص تحریک کے ماتحت جاری فرمایا اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی توجہ اور دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ یہ۔۔۔۔۔۔آج اللہ تعالیٰ