اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 586 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 586

۵۹۲ فتویٰ : سونے اور ریشم کا استعمال مردوں کے لئے ممنوع ہے۔مگر استعمال کرنے والے کے لئے نہ کہ اس کے قابل استعمال بنانے والے کے لئے۔ریشم کا کرتہ استعمال کرنا مرد کے لئے ممنوع اور حرام ہے مگر درزی کا اس ریشمی کرتے کو کاٹنا اور سینا ممنوع نہیں ہے۔اسی طرح سونے کی انگوٹھی کا استعمال مرد نہیں کرسکتا۔مگرسنار کے لئے اس کا بنانا ممنوع نہیں۔بطور زینت کے سونے چاندی کا استعمال مرد کے لئے ممنوع ہے لیکن اگر زینت نہ (جیسے کوئی اپنی گرم قمیض کا استر ریشمی لگائے تو پھر ممنوع نہیں ) اور علاج اور بعض خاص ضرورتیں تو ممنوع کو بھی جائز کر دیتی ہیں۔اس کے لئے تو برانڈی جیسی چیز کا استعمال بھی جائز ہو جاتا ہے۔اگر علاج کے لئے کوئی سونے کو استعمال کرے اور اس کے ساتھ بالتبع زینت بھی ہو جائے تب بھی اس کا استعمال جائز ہی رہے گا۔(۳۳-۰۹-۱۷) -۱۸ کیا نماز جنازہ بعد میں آنے والا مکمل کرے؟ استفتاء۔نماز جنازہ کے لئے جب ہم کھڑے ہوں اور امام ایک یا دو تکبیریں پڑھ چکا ہو ہم امام کے ساتھ ہی سلام پھیر دیں یا نماز کی طرح بعد میں تکبیروں کو پورا کرنا چاہئے۔فتویٰ : تکبیروں کا پورا کر لینا بہتر ہے۔(۳۹-۰۴-۲۰) -۱۹ کیا میلاد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا جائز ہے؟ استفتاء ( از نظارت دعوت وتبلیغ ) کیا اسلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کی روشنی اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے تعامل کی رو سے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا منانا درست ہے اور جائز ہے اگر نہیں تو اس کی کیا سند ہے۔کیا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین یا خلفائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا ابتدائی زمانہ کے مسلمان میلاد کے جلسے کیا کرتے تھے۔فتوی: حدیث میں بدعت کی یہی تعریف آئی ہے کہ من احدث فـي امـرنـا هـذا ماليس منـه فهـورد ۷۰ کہ جو ہمارے اس امر میں کوئی ایسا کام پیدا کرے جو اس سے نہیں ہے۔پس ایسا کام مردود ہے۔اور بدعت کے متعلق حکم یوں فرمایا ہے۔الاوكل محدث بدعة وكل بدعة ضلالة وَكُلُّ ضلالة في النار ا کے دینی امروہ ہے کہ نہ کرنے پر مذمت ہو اور عذاب ہوا اور کرنے پر ثواب ہو یا یوں کہئے کہ جس کام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا یا فرمایا یا آپ کے سامنے کیا گیا ہو اور آپ نے منع نہ فرمایا