اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 380 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 380

۳۸۵ آپ روزانہ مغرب کی نماز سے کچھ وقت پہلے بہشتی مقبرہ میں مزار حضرت مسیح موعود پر دعا کے لئے تشریف لے جاتے۔-۱۵ از اخویم مولوی محمد احمد صاحب جلیل ( پروفیسر جامعه احمد یہ ربوہ ) مجھے حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب سے شرف تلمذ پانچ چھ سال حاصل رہا۔تین سال جامعہ احمدیہ کی مولوی فاضل اور مبلغین کلاس میں اور قریباً اتنا ہی عرصہ دارالواقفین تحریک جدید میں حصول ثواب کی خاطر کچھ باتیں تحریر کرتا ہوں۔وضعداری کے ساتھ خاکساری حضرت مولوی صاحب نہایت باوقار اور بارعب بزرگ تھے۔آپ کی گفتگو میں ہمیشہ متانت ہوتی۔کبھی ابتذال کا رنگ پیدا نہیں ہوا۔آپ کے روز مرہ کے تمام کاموں میں ایک سلیقہ پایا جاتا تھا۔حتی کہ آپ کا لباس بھی خاص طرز کا ہوتا جس میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔راستہ چلتے ہوئے آپ ادھر ادھر نہیں دیکھتے تھے اور نہ چلتے ہوئے باتیں کرنا پسند کرتے۔وقار اور وضعداری کا اس قدر خیال رکھنے کے باوصف اگر کوئی شخص راستہ میں آپ سے کوئی دینی مسئلہ یا فتویٰ دریافت کرتا تو آپ اسے گھر پر ملنے یا دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت نہ فرماتے بلکہ وہیں کھڑے ہو جاتے اور پوری وضاحت کے ساتھ مسئلہ پر روشنی ڈالتے۔بسا اوقات دیکھنے میں آیا کہ آپ نصف گھنٹہ تک کھڑے باتیں کر رہے ہیں اور سائل کو سمجھا رہے ہیں۔انتہائی بےنفسی حضرت مولوی صاحب متبحر عالم دین ہونے کے علاوہ تعلیم و تدریس کا وسیع تجر بہ او تعلیمی امور کے متعلق صائب رائے رکھتے تھے۔آپ لمبا عرصہ جامعہ احمدیہ کے پرنسپل رہے۔جامعہ احمدیہ سے سبکدوش ہونے کے بعد حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آپ کو تحریک جدید کے زیر انتظام بیرونی ممالک میں تبلیغ کے لئے تربیت حاصل کرنے والے واقفین کی تعلیم کا انچارج مقرر فرمایا۔اس وقت تمہیں چالیس کے قریب واقفین زندگی آپ کے زیر تعلیم تھے۔جن میں سے اکثر مولوی فاضل یا گریجویٹ تھے۔آپ کے ماتحت کئی اساتذہ کام کرتے تھے۔کالج کی طرح با قاعدہ نصاب اور تعلیم کا پروگرام مقرر تھا اور امتحان بھی لیا جا تا تھا۔