اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 5 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 5

3 والد ماجد کی اہلی زندگی آپ کے والد صاحب کی پہلی شادی نور اللہ شاہ سکنہ ٹیٹھو اڑ ضلع مظفر نگر کی لڑکی سے ہوئی۔دوسری شادی میرین صاحب سکنہ محلہ خانیار سرینگر کی لڑکی سے ہوئی۔تیسری شادی سلطان قطب الدین خاں سکنہ موضع گھنڈی علاقہ مظفر آباد کی بیٹی سے ہوئی۔چوتھی شادی خانمی کشمیری سکنہ گھنڈی سے ہوئی۔پہلی شادی سے حضرت مولوی سرور شاہ صاحب کے بڑے بھائی سید حسن شاہ صاحب پیدا ہوئے۔قادیان کبھی نہیں آئے۔خلافت ثانیہ میں بمقام گھنڈی فوت ہوئے۔ان کی قبر معروف ہے۔ان کی اولا د صرف ایک لڑکی رضیہ بیگم ہے جو حضرت مولوی صاحب کے بیٹے سید ناصر احمد صاحب سے بیا ہی ہوئی ہیں۔دوسری والدہ سے کوئی اولا دزندہ نہیں رہی۔تیسری اہلیہ سے سید محمد صادق صاحب اور حضرت مولوی صاحب اور سید غلام حسین شاہ صاحب ہیں۔جب حضرت مولوی صاحب اپنے پھوپھی زاد بھائی سید سرور شاہ صاحب کی شادی کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں کشمیر گئے تو حضرت مولوی صاحب کی تبلیغ سے سید حسن شاہ صاحب وسید محمد صادق صاحب دونوں بھائیوں نے تحریری بیعت کی۔سید محمد صادق صاحب خلافت ثانیہ میں ایک دفعہ قادیان آئے تھے اور جب حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کشمیر تشریف لے جاتے رہے تو وہاں بھی ملاقات کے لئے آتے تھے۔۱۹۴۶ء میں بمقام لدرون فوت ہوئے اور وہاں ان کی قبر معروف ہے۔سید غلام حسین شاہ صاحب حضرت مولوی صاحب کی شادی کے جلد بعد قادیان آئے اور بیعت کر لی اور سوا سال کے قریب قادیان میں قیام کیا۔اس کے بعد قادیان آنے کا موقع نہیں ملا۔خلافتِ اولیٰ میں فوت ہوئے۔ان کا ایک ہی لڑکا سید محمد امین ہے۔جب حضرت مولوی صاحب کی والدہ فوت ہونے لگیں تو انہوں نے اپنے خاوند کو تاکید کی کہ میرے بچے چھوٹے ہیں گھر میں جو دائی کا کام کرتی ہے آپ اس سے شادی کر لیں تا کہ بچے پرورش پا سکیں۔چنانچہ ان کی وفات کے تین دن بعد والد صاحب نے دائی سے شادی کر لی۔اس سے سید حبیب اللہ شاہ صاحب پیدا ہوئے۔یہ والدہ والد صاحب کی بیعت کے وقت زندہ تھیں۔معلوم نہیں انہوں نے بیعت کی تھی یا نہیں۔سید حبیب اللہ شاہ صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں قادیان آئے بیعت کی اور سید محمد امین صاحب قادیان میں زیر تعلیم تھے بھاگ کر لاہور غیر مبائعین کے پاس چلے گئے۔پھر ان سے بھی علیحدہ ہو گئے تھے۔مظفر آباد میں بطور سیاسی لیڈر کام کرتے رہے۔طباعت کتاب ہذا سے چند ماہ قبل فوت ہو گئے ہیں۔مولف