اصحاب احمد (جلد 5) — Page 96
۹۷ عہد مبارک حضرت اقدس میں مولوی صاحب کی خدمات ذیل میں اُن خدمات کا ذکر کیا جاتا ہے جو حضرت مولوی صاحب محترم کو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد مبارک میں سرانجام دینے کا یا حضور علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہونے کا موقع ملا۔۱- زیارت حضرت اقدس آپ کو قادیان آنے کا موقع ملتا رہا۔ایک بار کی آمد کے متعلق مرقوم ہے کہ : - دار الامان میں آکر فیض اٹھانے والے مسافروں کا سلسلہ اپنے زور پر ہے۔اللهم زدفرد۔مشہور و معروف آنے والوں میں مولوی سید سرور شاہ صاحب کا نام بھی درج ہے۔۲۔- حضرت اقدس کی معیت سفر میں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ آپ کو سفر کرنے کا موقع ملا۔چنانچہ۔(الف) ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام گورداسپور موسم گرما میں تشریف لے گئے۔اس سفر میں مولوی سرورشاہ صاحب بھی ہمراہ تھے۔۲۳ (ب) ۱۶ فروری ۱۹۰۲ء کو بمقدمہ کرم دین حضرت اقدس کی حاضری بعدالت چند ولال مجسٹریٹ بمقام گورداسپور تھی۔مقدمہ کے لئے حوالے نکال کر تیار رکھنے کے لئے حضرت اقدس علیہ السلام نے مولوی سرور شاہ صاحب کو وہاں بھیج دیا تھا۔۴۴ (ج) کرم دین نے حضرت اقدس علیہ السلام پر ازالہ حیثیت عرفی کا مقدمہ جہلم میں دائر کیا تھا۔حضور مع کم و بیش چالیس افراد کے ۱۵ جنوری ۱۹۰۳ء کو قادیان سے روانہ ہوئے اور ۱۹ ؍ جنوری کو واپس تشریف لائے۔اس سفر میں گیارہ افراد نے حضور کی بیعت کی۔اس سفر میں مولوی سرور شاہ صاحب مدرس مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان اور سید عبداللطیف شہید رضی اللہ عنہ بھی حضور کے ہمراہ تھے۔۲۵ (1) زیر عنوان اکرام ضیف ۲۶ جنوری ۱۹۰۴ء مرقوم ہے کہ: -