اصحاب احمد (جلد 5) — Page 651
و بدمست اور روگردان و زود مست ہو گئے تو پھر تم اس موعود ملک کے قابض کیسے بنو گے جو کہ بڑا عظیم الشان اور ہزاروں شہروں اور قریوں پر مشتمل ہے۔صحابہ کرام حضرت مسیح موعود کو وحی سے بتایا گیا کہ (۱) ینصرک رجال نوحى اليهم من السماء -۲- أَصْحَبُ الصُّفَةِ وَمَا أَدْرَكَ مَا أَصْحَبُ الصُّفَّةِ تَرَى أَعَيْنَهُمْ تُفِيضُ مِنَ الدَّمُعِ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِ يَايُنَادِى لِلِايْمَان رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِين - قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ان الذين قالوا ربنا الله ثم استقاموا تتنزل عليهم الملئكة ( كـ جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارا رب ہے اور پھر استقامت دکھاتے ہیں ان پر ملائکہ کا نزول ہوتا ہے ) اعلیٰ پایہ کے صحابہ کرام ان کے کامل مصداق ہیں۔اور حضرت مولوی صاحب بھی ان میں سے تھے۔اللهم اغـفـر لـه و ارحمه واكرم مثواه_آمین ثم آمین۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّم إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ تذکره طبع ۲۰۰۴ء ( صفحه ۵۴۱) ترجمہ۔جو صفہ میں رہنے والے ہیں اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صفہ میں رہنے والے۔تو دیکھے گا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے وہ تیرے پر درود بھیجیں گے۔اور کہیں گے کہ اے ہمارے خدا! ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز سنی جو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے پس ہمیں بھی گواہوں میں لکھ۔