اصحاب احمد (جلد 5) — Page 472
ایک بیچ بنوا لیا جائے تاکہ اس پر میں بھی بیٹھ جاؤں اور کچھ اور آدمی بھی بیٹھ جائیں۔مصری صاحب کا بدانجام آپ نے مجھ سے بیان کیا کہ شیخ عبدالرحمن صاحب مصری ہیڈ ماسٹر مدرسہ احمد یہ مجھے جائز ناجائز تنگ کرتے تھے اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے حسن ظن سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ان کے کان مولوی صاحب کے خلاف بھرتے رہتے تھے اور ان کے خلاف پراپیگنڈا کرتے تھے۔ایک دفعہ میں نے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ( Old Boys Association) قائم کی اور اس کے اجلاس میں تقریر کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں قرآن مجید کی تفسیر ہے انہیں پڑھا کریں۔اس پر مصری صاحب نے کہا کہ معاذ اللہ میں غیر مبایعین کے اعتقاد کا ہو گیا ہوں۔ایک دفعہ سیالکوٹ میں عیسائیوں کے مامور اور مایہ ناز مناظر پادری عبدالحق صاحب کے ساتھ میرا بہت ہی کامیاب مناظرہ ہوا اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں ہار گیا ہوں اور جس الفضل ۴۴-۴- و یه پیچ یعنی چوکیاں سات عدد افسر مساجد حضرت مولوی صاحب کے زیرانتظام بنوائی گئیں اور مجلس عرفان میں محراب کے سامنے حضور والی چوکی ہوتی جس پر ایک روئی دار گریلا رکھ دیا جاتا۔قریشی فضل حق صاحب در ولیش مؤذن مسجد مبارک کے زیرانتظام یہ گری اور چوکیاں مسجد مبارک میں بوقت تالیف کتاب ہذا محفوظ ہیں۔مستری محمد حسین صاحب درویش جوان مجالس میں شریک ہوتے رہے ہیں۔بتاتے ہیں کہ یہ چوکیاں اس طرز پر پچھائی جاتی تھیں کہ اطراف سے مغرب کی طرف ترچھی ہوتیں تا کہ دیگر احباب کے چوکیوں پر بیٹھنے سے شمال و جنوب کی اطراف کے احباب کی نظروں سے حضور اوجھل نہ ہوں۔خاکسار مؤلف کو حضرت مولوی صاحب کے علاوہ حضرت ڈاکٹر سید غلام غوث صاحب کا بھی ان چوکیوں پر بیٹھنا یاد ہے۔چار پائے والی چوکیاں دیار کی لکڑی کی ہیں اور بالکل سادہ تراشیدہ ہیں پائے کا طول ۵ ہے اور ڈیڑھ انچ مربعہ موٹائی ہے۔ذیل میں بغیر سکیل کے خاکہ بنا کر طول و عرض دیا گیا ہے ہر چوکی کی سطح پر پھٹیوں کے جتنے ٹکڑے پیوست ہیں اسی رخ درمیان میں اتنے خطوط ڈال دئے گئے ہیں۔V ۲۸ ۲۸ " ۱۸ MF ۲۸ ۵ ۲۲ ۲۲۰ 12 ۳۲ JA