اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 453 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 453

۴۵۸ وقت قادیان میں مقیم اکثر مہاجرین ایسے تھے جو اس نیت سے قادیان میں آبیٹھے ہوئے تھے کہ دینی خدمات بقیہ حاشیہ: - ضعیف القلب کسی رستم سے مار کھائے تو رستم کا نام سنتے ہی اس کو دل کا دورہ پڑنے لگے اور متمنی ہو کہ کوئی اس کا نام تک نہ لے۔یہی حال مولوی ثناء اللہ صاحب کا ہوا۔حتی کہ ان کے سیرت نگار تک کو بھی اس مباحثہ کے ذکر کرنے کا حوصلہ نہ ہوا۔فیصله ونشان نمبر ۱۸ اگر مولوی ثناء اللہ صاحب کو اس موقع پر فتح نصیب ہوئی تھی تو انہوں نے مناظرہ کے پرچے کیوں شائع نہ کئے۔وہ یہ نہ بھی مانیں کہ محترم ایڈیٹر صاحب الحکم سے پرچے ضائع ہو گئے لیکن مولوی ثناء اللہ صاحب کے نزدیک تو مناظر احمدیت کو شکست ہوئی اور شکست خودرہ فریق کبھی اپنی شکست کی کارروائی ظاہر نہیں کرتا لیکن فاتح قادیان مولوی ثناء اللہ صاحب نے یہ مناظرہ کیوں شائع کرنے سے پہلو تہی کی ؟ کیا اس پہلو تہی کے آئینہ میں صاف ان کی ذلت و شکست نظر نہیں آتی ؟ فیصلہ ونشان نمبر ۱۹ چونکہ اہل مد نے مصلح ربانی کو مولوی ثناء اللہ صاحب کو بلوا کر گالیاں دلوائیں۔اس لئے غضب الہی بھڑ کا اور پانچ چھ ماہ بعد ہی طاعون کے شدید حملہ سے وہاں کی دو اڑھائی صد آبادی میں سے ایک سو میں افراد لقمہ اجل ہو گئے اور سات سال بعد ۱۹۱۰ء میں پھر طاعون نے حملہ کر دیا۔وہاں کی عورتوں نے بھی اعتراف کیا کہ یہ عذاب حضور کو گالیاں دلوانے کا نتیجہ ہے اور انہوں نے ملانوں کو کوسا کہ انہوں نے مولوی ثناء اللہ صاحب کو بلوایا تھا۔(الحکم ۰۳-۵-۱۷ ( صفحه ۲ تا ۳) و بدر ۱۰-۳-۳ صفحه ۱) فیصله ونشان نمبر ۲۰ تا ۲۲ اعجاز احمدی میں حضور رقم فرماتے ہیں۔عنقریب تین نشان ظاہر ہوں گے (۱) وہ قادیان میں تمام پیشگوئیوں کی پڑتال کے لئے میرے پاس ہرگز نہیں آئیں گے اور کچی پیشگوئیوں کی اپنی قلم سے تصدیق کرنا ان کے لئے موت ہوگی۔(۲) اگر اس چیلنج پر وہ مستعد ہوئے کہ کا ذب صادق سے پہلے مرجائے تو وہ ضرور پہلے مریں گے۔(۳) اور سب سے پہلے اس اردو مضمون اور عربی قصیدہ کے مقابلہ سے عاجز رہ کر جلد تر ان کی روسیاہی ثابت ہو جائے گی۔“(صفحہ ۳۷)