اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 422 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 422

۴۲۷ زندگی اٹھارہ سال سے نہایت خوشگوار رنگ میں گزر رہی ہے۔میں نے اپنی تمام عمر میں آپ کو فرض نماز گھر پر ادا کرتے نہیں دیکھا۔آپ ہمیشہ مسجد میں نمازیں پڑھتے تھے البتہ سنتیں گھر پر ادا کرتے تھے۔ہجرت سے وفات تک آپ اس اصول پر کار بند رہے کہ حضرت مسیح موعود یا خلیفہ وقت کی اجازت کے بغیر قادیان سے باہر نہ جاتے۔مجھے اپنی ہوش میں صرف دو بار آپ کا جانا یاد ہے۔ایک بار تو آپ نے میرے بڑے بھائی کی شادی کے موقع پر اپنے وطن کشمیر جانا تھا تحریرہ عرض کر کے آپ نے اجازت حاصل کی۔اسی طرح بڑے بھائی کی امرت سر ڈرافٹسمین کے کام کی ٹریننگ کے لئے لے جاتے وقت اجازت حاصل کی تھی۔وہاں مکرم عبدالرشید صاحب کے ہاں ایک یوم قیام کیا۔میاں صاحب موصوف نے بہت تواضع کی۔بھائی جان کا ان کے ہاں ہی دو تین سال قیام رہا۔والد صاحب اپنے قیام میں مسجد میں بھی تشریف لے گئے۔مقامی جماعت کے اصرار کے باوجود آپ نے نماز کی امامت نہ کرائی اور فرمایا کہ میں اس اصول کا پابند ہوں کہ نماز پڑھانے کا اسی کو حق ہے جو مقامی امام الصلوۃ ہو۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ پر مصلح موعود کے تعلق میں انکشاف پر آپ نے اس بارہ میں ہوشیار پور، دہلی اور لاہور کے جلسوں میں شرکت کی۔سفر ہوشیار پور میں میں نے دیکھا کہ آپ کا چہرہ خوشی سے دمک رہا ہے۔فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے مسیح کے منہ سے جو بشارت ہم نے اپنے کانوں سے سنی تھی۔وہ اپنی آنکھوں سے پوری ہوتے دیکھ رہے ہیں۔لاہور کے جلسہ مصلح موعود کے موقع پر مجھے ٹانگہ پر انارکلی میں واقع ” دہلی مسلم ہوٹل میں لے گئے اور کھانے سے فارغ ہونے پر آپ نے اس ہوٹل کے احاطہ میں وہ چھوٹی سی مسجد دکھائی جس میں آپ پڑھتے رہے ہیں اور اس زمانہ کی اپنی تعلیمی مشکلات بھی سنائیں۔کھانے کا پروگرام آپ نماز فجر کے بعد صرف خالی سبز چائے کا قہوہ نوش فرماتے تھے۔بعدہ نو بجے صبح آپ انڈے اور نشاستہ کا حلوہ کھاتے تھے جو ایک انڈے کو پاؤ بھر دودھ میں حل کر کے ایک چمچہ نشاستہ ڈال کر اور کبھی کا تڑکا ( بگھار ) لگا کر پکا لیا جاتا تھا لیکن یہ حلوہ آپ صرف آخری عمر میں کھانے لگے تھے ورنہ نماز فجر کے بعد قہوہ اور نو بجے صرف خالی سبز چائے پیتے تھے۔درس گاہ سے واپس آکر آپ بارہ بجے دوپہر کا کھانا کھاتے تھے۔اتنے میں ظہر کی اذان ہو جاتی اور آپ نماز ظہر ادا کر کے دفتر بہشتی مقبرہ تشریف لے جاتے۔عصر کی نماز کے بعد آپ سبز چائے کا قہوہ پیتے۔آخری عمر میں آپ شیرہ بادام بھی استعمال کرتے۔جو دس پندرہ بادام گھوٹ کر ایک پاؤ