اصحاب احمد (جلد 5) — Page 311
۳۱۵ ۷۴ -20 فبالتـعـلـيـم والتبليغ منهم اشاعة ديننا وله النداء تعلیم اور تبلیغ کے ذریعہ یہ علماء دین کی اشاعت کریں گے اور اس کی ندا اور پر چار لوگوں میں کریں گے۔فبالتعليم حبر بعد حبرٍ وبالتبليغ نصر و ارتقاء تعلیم کے ذریعہ عالم پیدا ہوتے رہیں گے اور تبلیغ کی برکت سے نصرت الہیہ نازل ہو گی اور ترقی کا میدان کھلا رہے گا۔-24 ومن دور المسيح لقد رَبَّيْنَا نظام الأمر جدّده التقاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے سے اس امر کا نظام جاری ہے اور تقویٰ اور طہارت کے ذریعہ سے اس کی تجدید ہوتی رہتی ہے۔-22 اتى عبـدالـكـريـم بشأن اجلى لعزة ديننا منه الجلاء حضرت مولوی عبد الکریم ایک بہت بلندشان کے آدمی تھے جن کی وجہ سے دین کی عزت میں جلاء اور روشنی پیدا ہو گئی تھی۔-2^ کذلک جـاء نــا بــرهـان دینِ هما ركنان كُل مجتبَاءً اسی طرح مولوی برہان الدین صاحب بھی تھے اور یہ دونوں بزرگ سلسلہ کے رکن تھے اور دونوں ہی چیدہ و ممتاز علماء میں سے تھے۔-29 وبعد هما لَسرُ وَرِنَا مَقَامٌ ورتبة عزة فيها العُلاء ان کے بعد مولوی سید سرور شاہ صاحب کا مقام اور مرتبہ ہے اور انہوں نے ایسا عزت کا مرتبہ حاصل کیا جس میں بلندی ہی بلندی ہے۔کذلک سیدی اسحق حبي مُكَرَّم قومنا منه الضياء اسی طرح حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب ہماری قوم کے محبوب و مکرم ہیں اور ان سے بہت سی علمی روشنی پھیلی تھی۔-AI -۸۲ کذلک حافظ القرآن اجلی لـه عـلـمـا عـلـو والثناء اسی طرح حضرت حافظ روشن علی صاحب تھے اور ان کا علم بلند اور حامل ثناء تعریف تھا۔وجدنا بعد هم حِبَّا نظيفا نجيبا نخبة فيه اجتباء اور ان کے بعد ایک دوست ہیں جو اخلاق میں نظیف ہیں نسب میں شریف ہیں اور وہ چیدہ و منتخب ہیں