اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 244 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 244

۲۴۸ میں چند آیات مطالعہ کیں اور بالآخر سرور شاہ کی تفسیر کو دیکھا۔تو میری طبیعت نے فیصلہ کیا کہ اس تفسیر کے ہوتے ہوئے کسی اور تفسیر کے دیکھنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔چنانچہ میں نے ان پاروں میں فقط اسی کے مطالعہ پر اکتفاء کی ہے۔جہانتک یہ شائع ہو چکی تھی اور اس کے بعد مجھے اور تفاسیر کے دیکھنے میں بڑی محنت اور مشقت کرنی پڑی ہے کیونکہ ایک بات ایک میں ملی تو دوسری کسی اور میں۔پاره اول قرآن مجیدمع ترجمه فوائد تفسیر ی حسب ارشاد نگرانی حضرت خلیفہ مسیح الثانی اید اللہ تعالی اردواور انگریزی میں ۱۹۱۵ء میں انجمن ترقی اسلام کی طرف سے شائع ہوا تھا۔یہ ترجمہ وغیر ہ علمائے جماعت احمدیہ کی حميد بابت اپریل ۱۹۰۷ ء ص ۱۵۵ ، ۱۵۶ بیان حضرت مولوی سرور شاہ صاحب ” قادیان میں درس حدیث کے زیر عنوان مرقوم ہے:۔حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تجویز فرمایا ہے کہ حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ (جو سلسلہ کے تبحر عالم اور حدیث کے سند یافتہ ہیں) کو حدیث کے باقاعدہ درس کے لئے مقرر فرمائیں۔چنانچہ ۶ جولائی ۲۴ ء سے با قاعدہ درس شروع ہو گیا ہے۔حدیث شریف کے اس درس میں حضرت مولانا اس امر کا التزام رکھیں گے کہ احادیث کے مطالب بیان اور مفہوم کو ایسے رنگ میں بیان کریں کہ جس سے قرآن مجید کی عظمت و شان کا اظہار اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقی کمالات کی صراحت ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصانیف میں جو اصول تعلیم فرمائے ہیں اور مسائل اسلامیہ کی جو حقیقت اور روح بیان کی ہے۔احادیث کے مغز کو جس رنگ میں پیش کیا ہے۔اس سے عوام کو آگاہ اور واقف کیا جاوے۔پر درس برابر جاری رہے گا۔اس لئے اگر باہر سے بھی احباب تشریف لے آئیں تو بہت مفید ہو گا۔حضرت خلیفہ اسی کے ایام سفر یورپ میں بہت اچھا موقع ہے۔“ مؤقر الحکم نے احباب کو یہ تلقین بھی کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک کی طرح احباب باری باری آ کر علم دین سیکھنے کی کوشش کریں۔اور درسوں سے استفادہ کریں۔“ ۲۱۳ حضرت مولوی شیر علی صاحب احباب جماعت کو مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان میں تعلیم کے لئے بچوں کو بھجوانے کی تلقین کرتے ہوئے رقم فرماتے ہیں:۔قادیان کے ہائی سکول کی جو خصوصیتیں ہیں وہ دوسرے اسلامی سکولوں سے بھی امتیاز رکھتی ہیں۔حضرت خلیفتہ اسی" یا آپ کے ارشاد کے ماتحت دوسرے بزرگوں مثلاً حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب قبلہ کے درسِ قرآن کریم اور جمعہ کے خطبات اور