اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 151 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 151

۱۵۵ نسبت مہری کی وجہ سے دوہرا صدمہ ہوا ہے اور حضرت خلیفہ وقت اور تمام اہل بیت نبوی نے بوجہ تعلقات جسمانی وروحانی جو غم محسوس کیا وہ ایک لازمی بات ہے۔۱۴ کچھ عرصہ بعد موصوفہ محترم سید محمود اللہ شاہ صاحب پسر حضرت ڈاکٹر سید عبدالستارشاہ صاحب کے عقد میں آئیں قریباً ساڑھے چھ سالہ ازدواجی زندگی کے بعد محترمہ اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔اور بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئیں یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کے ایک نواسہ کی خانہ آبادی کا باعث حضرت مسیح موعود علیہ۔السلام کی ایک پوتی ہیں۔۱۸ رمئی ۱۹۱۷ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک ہزار روپیہ مہر پر نکاح کا اعلان فرمایا۔۱۵ الحکم میں مرقوم ہے :- یہ خبر نہایت رنج سے پڑھی جاو گی کہ جناب مولانا مولوی سرور شاہ صاحب کی دختر کلاں جو عزیز مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب کے نکاح میں تھیں ایک عرصہ کی بیماری کے بعد وفات پاگئیں۔انّا لِلَّهِ وَإِنا اليه راجعون۔مرحومہ دو چھوٹے چھوٹے بچے اپنی نشانی چھوڑ گئی ہیں۔عزیز محمود اللہ شاہ صاحب کو ولایت میں یہ خبر نہایت رنجدہ ہو گی مگر خدا کی مشیت ہی اس قابل ہے کہ مومن اس پر راضی ہو۔حضرت مولا نا سرورشاہ صاحب اور مکرم سید ستار شاہ صاحب کے خاندان سے اس حادثہ میں عام ہمدردی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے فضل و کرم سے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔آمین۔بہشتی مقبرہ میں مدفون ہوئی۔حضرت اقدس جنازہ کے ہمراہ تشریف لے گئے۔۲۳-۱۱-۷ زیر دارالامان کا ہفتہ نیز الفضل ۲۳-۱۱-۴ میں بھی زیر مدینہ امسیح ، حضور کے جنازہ پڑھانے کا اور ۲۳-۸-۱۴ میں اس سے قبل اس عنوان کے تحت ان کی علالت کا ذکر ہے۔صاحبزادگان سید مسعود مبارک شاہ صاحب ( نائب سیکرٹری بہشتی مقبرہ ربوہ ) اور سید داؤد مظفر شاہ صاحب ہیں۔سیدہ امته الحکیم صاحبه دختر سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب (خلیفتہ المسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ ) سید داؤد مظفر شاہ صاحب کی زوجیت میں ہیں۔محترمہ فاطمہ بیگم صاحبہ کا یہی نام اعلان نکاح میں موجود ہے لیکن دفتر بہشتی مقبرہ سے معلوم ہوا کہ سید محمود اللہ شاہ صاحب کے عقد زوجیت میں آکر مرحومہ نے اپنا نام تبدیل کر کے محمودہ بیگم رکھ لیا تھا اور ان کی وصیت میں جو انہوں نے ۲۸ / جولائی ۱۹۲۳ء کو کی تھی یہی نام درج ہے۔آپ کی قبر سے ( جو قطعہ نمبر ۲۔قطار نمبر 1 میں تیسرے نمبر پر ہے ) کتبہ کی عبارت نقل کی جاتی ہے:۔