اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 149 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 149

۱۵۳ اس ہفتہ کا سب سے بڑا قابل ذکر مسرت خیز واقعہ عزیز عبدالحی کے نکاح کا ہے۔مولوی محمد سرور شاہ صاحب مستحق مبارکباد ہیں جن کی دختر نیک اختر کا صہر نہ صرف خاندانی وجاہت کے لحاظ سے بلکہ علمی و عملی خوبیوں میں یکتائے روزگار ہے اور اس شخص سے بڑھ کر اعلی کفو کون ہوسکتا ہے جسے خدا نے اپنے جری اللہ فی حلل الانبیا میسیج کا خلیفہ مقررفرمایا۔اس وقت اس کے ایڈیٹر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ( خلیفہ ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ ) آپ مزید تحریر فرماتے ہیں:۔مبارک اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ اپنے بندوں پر ہمیشہ فضل کرتا ہے اور ہر مصیبت اور مشکل میں ان کا ساتھ دیتا ہے۔ایک دریدہ دہن نے جب حضرت مسیح موعود پر اعتراض کیا کہ آپ بڑے معجزات کے مدعی ہیں آپ کے پاس آپ کے نہایت مخلص مولوی نور الدین (خلیفہ اسیح ) صاحب بیٹھے ہیں اور ان کے بیٹے مر مر جاتے ہیں کیوں نہیں ان کے اولاد ہو جاتی۔اس اعتراض سے جو درد حضور کو پہنچا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی سنت قدیم سے کام لے کر اپنے بندے پر سے اعتراض رفع کرنے کے لئے اطلاع دی کہ حضرت مولوی صاحب کے ایک لڑکا ہوگا جو زندہ رہے گا اور اس کے جسم پر پھوڑے ہوں گے۔چنانچہ حضرت مولوی صاحب کے ہاں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام عبدالحی رکھا گیا اور اس کے جسم پر پھنسیاں بھی نکلیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ کا کلام پورا ہوا اور اس کے مسیح کی تصدیق ہوئی۔عزیزم عبد الحی خدا کا ایک نشان ہے اور اس کی زندگی کا ایک ایک سال بلکہ اس کی حیات کی ایک ایک گھڑی منکرین میسیج کے لئے مسکت ہے اور خدا کی قدرت پر دلالت کرتی ہے۔۲۵ / جون ۱۹۱۳ ء زیر مدیریت امسیح » * تذکره صفحه ۲۱۳ طبع ۲۰۰۴ء بقیہ حاشیہ: - مؤقر بدر تحریر کناں ہے :- مبارک - مبارک – مبارک نہایت خوشی سے اس خبر کی اشاعت کی جاتی ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حضرت خلیفہ مسیح ایدہ اللہ تعالی کے فرزند ارجمند صاحبزادہ عبدالحی کا نکاح ۲۱ جون ۱۳ ء روز سبت کی صبح کو جناب مولوی سید سرور شاہ صاحب کی دختر نیک اختر فاطمہ کبری سے بعوض دو ہزار روپیہ حق مہر اعلان ہوا۔ہماری دلی خواہش اور دعا ہے کہ اللہ تعالی اس تعلق کولڑکے لڑکی اور ان کے تمام متعلقین کے واسطے اپنی خاص رضا مندیوں کے حصول کا موجب بنائے۔ال