اصحاب احمد (جلد 5) — Page 131
۱۳۵ میں نے دو سال سے لڑکی کے رشتہ کے لئے لکھا ہوا ہے۔اس کا خیال رکھیں۔مولوی صاحب نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ دوسروں کا پیغام تو پہنچاتے ہیں لیکن میرا پیغام کسی کو بھی نہیں دیتے۔میری شادی کا کسی جگہ انتظام کیا جائے۔مولوی صاحب کے خیال میں بھی یہ بات نہ تھی کہ آپ کی شادی کے لئے حضرت مولوی صاحب سے ذکر کیا جائے گا۔ماسٹر عبدالرحمن صاحب بی۔اے ( سابق مہر سنگھ ) ان دنوں حضرت مولوی صاحب کے پاس بقیہ حاشیہ: حضرت اقدس نے گورداسپور ۱۶ / فروری ۱۹۰۲ء کی پیشی سے قبل بھجوایا تھا (سیرۃ المہدی حصہ اوّل۔روایت (۱۰۴) (ھ) آپ کے سفر کشمیر میں آپ کی تبلیغ سے آپ کے بھائیوں سید حسن شاہ صاحب وسید صادق شاہ صاحب نے بیعت کی تھی۔( ص ۵) اور الحکم ۸۱-۹-۳۰ (ص ۶اک ۳ ) ، ۰۷-۱۲-۱۷ (ص۱۲ ک ۳) پر علی الترتیب دونوں کے اسماء سید حسن شاہ صاحب بمقام گھنڈی ضلع مظفر آبا دریاست کشمیر اور سید محمد صادق شاہ صاحب نمبر دار لدرون ریاست کشمیر مرقوم ملتے ہیں۔اصل مقصود سفر سے پھوپھی زاد بھائی کی شادی تھی۔جو آپ کی کوشش سے ہو گئی۔آپ کی تبلیغ سے دو بھائیوں نے بیعت بھی کر لی۔جن کی بیعت کا درمیانی عرصہ اڑھائی ماہ بنتا ہے۔گویا کافی عرصہ آپ موضع گھنڈی وغیرہ اپنے وطن میں قیام پذیر ہے (جس کی آپ کے اس بیان سے تصدیق بھی ہوتی ہے کہ پیر خاندان ہونے کی وجہ سے بالواسطہ آپ نے تبلیغی اثر بھائیوں پر ڈالا۔الفضل ۱۱-۸-۴۴ص۲) جس کے لئے کافی عرصہ درکار تھا اور یہ کافی عرصہ صرف ہونا الحکم میں بیعت کے اندراجات سے ثابت ہے۔جلسہ سالانہ قریب تھا اور اب کوئی امر ایسا نہ تھا جس کے لئے آپ قادیان سے باہر ٹھہر تے آپ ہجرت کر چکے تھے۔وہ بزرگ جو ہجرت کی خاطر اقارب۔باہر کی اعلیٰ ملازمت اور قرب وطن ترک کر چکے تھے ان کے متعلق یہ امر بعید از فہم ہے کہ جلسہ سالانہ جیسی ایمان افزا اور روحانیت بخش تقریب میں شرکت سے اپنے تئیں محروم رکھیں۔جبکہ حضرت اقدس کی خواہش تھی کہ آپ فیضان کے اوقات میں حضور کے پاس ہوں۔اس لئے بہ نظر احتیاط ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ آپ ۲۵ / دسمبر ۱۹۰۱ء کو چھ ماہ کا سفر ختم کر کے مراجعت فرما ہوئے۔گویا آپ ۲۵ جون کے لگ بھگ قادیان سے روانہ ہوئے تھے جبکہ اس سے چالیس دن قبل یعنی ۱۵ رمئی ۱۹۰۱ء کے قریب آپ ہجرت کر کے قادیان پہنچے تھے اور یہ امر یوں بھی قریب الفہم ہے کہ مدارس اور کالجوں میں اپریل یا مئی میں نے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے۔اس موقع پر زیر تعلیم جماعتوں کی ذمہ داری بھی ختم ہو جاتی ہے۔سو آپ اپریل یا مئی میں فراغت حاصل کر کے آئے ہوں گے۔