اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 89 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 89

۸۹ کچھ شعر کہتے جاتے تھے۔۔۔اس باغ میں جو کچہری کے سامنے ہے ڈیرہ کیا گیا۔آپ بعض حوائج سے فارغ ہو کر حلقہ ، خدام میں اجلاس فرما ہوئے اور کاغذ طلب فرمایا کہ راہ میں چند شعر کہے ہیں ان کو لکھ لوں۔چنانچہ مفتی صاحب نے اپنی نوٹ بک پیش کی اور 66 آپ لکھنے لگے۔دد منشی محمد یوسف صاحب اپیل نویس مردان سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ آپ ایک دینی جہاد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کی جزا دے گا۔میں نے ایڈ میٹر الحکم کوحکم دے دیا ہے کہ وہ سارا مباحثہ الحکم میں چھاپ دیں جو زائد کا پیاں آپ کو مطلوب ہوں ان سے لے لیں۔زائد اخراجات آپ کو برداشت نہ کرنے پڑیں گے اور ثواب بھی ہو گیا اور فرمایا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جلدی اس سلسلہ کو پھیلا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ اس سلسلہ کو دنیا میں پھیلائے۔“ ۲۹ نیز البدر میں یوں مرقوم ہے کہ :- دو منشی محمد یوسف صاحب کو حضرت اقدس نے فرمایا کہ آپ دلگیر نہ ہوں آپ ایک دینی جہاد میں مصروف ہیں۔اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ اس سلسلہ کو ایسا پھیلا دے گا کہ یہ سب پر غالب ہوں گے اور آجکل کے موجودہ ابتلاء دور ہو جاویں گے۔خدا کی یہی سنت ہے کہ ہر ایک کام بتدریج ہو۔کوئی درخت اتنی جلدی پھل نہیں لاتا جس قدر جلدی ہماری جماعت ترقی کر رہی ہے۔یہ خدا کا فعل ہے اور اس کا نشان۔‘ ۳۰ اعجازی قصیدہ جس کا کوئی جواب نہیں لکھ سکتا حضور علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:- اب یادر ہے کہ اگر چہ میں اب تک عربی میں سترہ کے قریب بے مثل کتابیں شائع کر چکا ہوں جن کے مقابل میں اس دس برس کے عرصہ میں ایک کتاب بھی مخالفوں نے شائع نہیں کی۔مگر آج مجھے خیال آیا کہ چونکہ وہ کتا بیں صرف عربی فصیح بلیغ میں ہی نہیں بلکہ ان میں بہت سے قرآنی حقائق و معارف ہیں اس لئے ممکن ہے کہ وہ لوگ یہ جواب دیں کہ ہم حقائق و معارف سے نا آشنا ہیں۔اگر صرف عربی فصیح میں نظم ہوتی جیسے عام قصائد ہوتے ہیں تو ہم بلاشبہ اس کی نظیر بناسکتے اور نیز یہ بھی خیال آیا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب سے اگر صرف کتاب اعجاز امسیح کی نظیر طلب کی جائے تو وہ اس میں ضرور کہیں گے کہ کیونکر ثابت ہو کہ ستر دن کے اندر یہ