اصحاب احمد (جلد 5) — Page 668
۶۷۵ ( نمبر ۲۲ ،۲۳) حضور کے زمانہ میں یہ دونوں کمرے کالج کی جماعتوں کے لئے استعمال ہوتے تھے۔دونوں میں حضرت مولوی نور الدین صاحب اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب بھی تعلیم دینے تشریف لاتے تھے۔از مؤلف۔ہر دو بزرگوں کے کالج میں تعلیم دینے کے متعلق حضرت مولوی محمد دین صاحب ( حال ناظر تعلیم ربوہ ) کا بیان خاکسار کی طرف سے اصحاب احمد جلد دوم صفحہ ۱۸۲ پر شائع ہو چکا ہے) پیمائش نمبر ۲۲ - شرقا غرباً ( اندر سے) اٹھارہ فٹ دس انچ۔شمالاً جنوبا (اندر سے ) بارہ فٹ آٹھ انچ۔نمبر ۳۲ کی غربی دیوار غلافی۔شمالی پختہ بن چکی ہیں۔دیگر دونوں دیوار میں جو دیگر کمروں سے مشترک ہیں اور ابھی تک قائم اور اُسی حالت میں ہیں۔نمبر ۲۳ (از مؤلف ) خاکسار کے زمانہ تعلیم میں بھی یہ کمرہ اصلی شکل میں موجود تھا۔ایک سال ہماری جماعت نے بھی اس میں تعلیم پائی اور چند روز کے لئے بطور بور ڈنگ بھی ہم اس میں مقیم رہے۔تقسیم ملک کے بعد یہ کمرہ منہدم ہوا۔اس کی بنیادوں وغیرہ سے انداز پیمائش لی گئی ہے۔پیمائش شرقا غر با چھتیس فٹ اور شمالاً جنوبا ہ ہم فٹ ہے۔اس کے جنوب کی طرف گلی جو اس کے اور ۲۰ تا ۲۲ کے درمیان ہے اس کی چوڑائی تو 4 فٹ ہے۔( نمبر ۳۴ تا ۳۵) یہ تمام کمرے حضور کے عہد میں مدرسہ کے لئے استعمال ہوتے تھے۔نمبر ۳۸ ( بیان مولوی صاحب ) حضور کے زمانہ میں یہاں دو کمرے تھے جن کو بعد میں ایک کر دیا گیا۔اس وقت دونوں کی درمیانی دیوار میں دروازہ تھا اور مغرب کی طرف کوئی دروازہ تھا اور اس کے جنوبی حصہ والے کمرہ کا دروازہ جنوبی دیوار میں تھا۔حضور کے زمانہ کے بعد جب حضرت حافظ حامد علی صاحب صدر انجمن کی ملازمت کے سبکدوش ہو گئے تو آپ نے شمالی حصہ والی دکان میں کچھ عرصہ کریانہ کی دکان کھولے رکھی۔خاکسار مؤلف نے زمانہ طالبعلمی میں یہ کمرہ بشکل دکان دو حصوں میں منقسم دیکھا ہے۔نیز او پر زیر نمبر۳ ذکر کیا گیا ہے کہ اس کے ایک حصہ میں حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب دکان کرتے تھے۔نمبر ۲۹ ( بیان مولوی صاحب) اس کے تین دروازے اس زمانہ میں تھے جواب بھی ہیں۔یعنی مشرق ، مغرب اور شمال میں اور حضور کے زمانہ کے بعد اس میں احمد یہ درزی خانہ ہوتا تھا جو تاتقسیم ملک رہا۔پیمائش نمبر ۲۴ شرقاً غرباً (اندر سے) سوا تینتیس فٹ۔شمالاً جنوباً (اندر سے ) پونے بارہ فٹ۔پیمائش نمبر ۲۵ شرقا غربا (اندر سے ) بارہ فٹ۔شمالاً جنوباً (اندر سے ) سترہ فٹ۔پیمائش نمبر ۲۶ شرقا غربا (اندر سے ) سترہ فٹ۔شمالاً جنوباً (اندر سے ) ساڑھے بارہ فٹ۔پیمائش نمبر ۲۷ شرقا غرباً ( اندر سے سترہ فٹ۔شمالاً جنوباً ( اندر سے ) ساڑھے بارہ فٹ۔