اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 621 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 621

۶۲۷ میں اس وجہ سے نہیں ہوتا کہ تحقیق کے بعد نزاع لفظی والی صورت میں نزاع نہیں رہ سکتا۔۔۔۔کیونکہ محقق تو وہ ہوا جو تحقیق کر کے حق و حقیقت تک پہنچ جائے۔اور ظاہر ہے کہ حق ایک ہی ہوتا ہے نہ دو۔پس جب حقیقی نزاع میں دو متخالف امور ہوتے ہیں تو ضروری ہے کہ دو میں سے ایک حق ہوا اور ایک ناحق اور جو ناحق کا قائل ہو وہ کہاں کا محقق ہوا پھر نزاع حقیقی بطریق اولی ان میں نہیں ہو سکتا جو کہ یقیناً ایک غیر محقق قرار دیتا ہے۔یہ خیال میں ہمیشہ اپنے استادوں پر ظاہر کرتا تھا یہاں تک کہ ایک دفعہ میرے ایک نئے استاد نے شیخ ابن عربی صاحب کے حوالہ سے بیان کیا کہ محققین میں نزاع حقیقی کبھی نہیں ہوتا۔بلکہ جب ان میں نزاع ہوتا ہے تو ضرور لفظی ہوتا ہے یا زیادہ سے زیادہ اولویت۔غیر اولویت میں ہوتا ہے تو اس سے مجھے بڑی خوشی ہوئی پھر اس کی تائید میں نے اس سے بھی پائی ہے کہ بڑے بڑے فاضلوں نے محققین کے نزاعوں میں جمع اور اتفاق کی بڑی بڑی کوششیں کی ہیں اور آخران نزاعوں کو نزاع لفظی ہی بنایا ہے۔ایمان کی چار اقسام چنانچہ حضرت مجددشاہ ولی اللہ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب حجة الله البالغة میں اس نزاع کو بھی نزاع لفظی قرار دے کر دونوں مذہبوں میں جمع کر دیا ہے۔اور نزاع لفظی قرار دینے کے لئے انہوں نے بیان کیا ہے کہ ایمان چار قسم کا ہے یا یوں کہو کہ ایمان دو قسم ہے ایک دنیوی اور ایک اخروی اور جواخروی ایمان ہے وہ تین معنے رکھتا ہے پھر انہوں نے بتایا ہے کہ۔ایمان قسم اول دنیوی ایمان احادیث ذیل میں یا ان کی مشکلوں میں دنیوی ایمان کا ذکر ہے اور وہ حدیثیں یہ ہیں۔ا۔آنحضرت نے فرمایا ثلث من اصل الايمان من قال لا اله الا الله لا تكفره بذنب ولا تخرجه من الاسلام بعمل ۸۸، فرمایا ایمان کے تین اصول ہیں۔جو لا اله الا اللہ کہے کسی گناہ کے ساتھ اس کو کا فرنہ کہہ اور نہ کسی عمل کے ساتھ اس کا اسلام سے خارج کر۔-۲ اور فرمایا امرت ان اقاتل الناس حتى يشهدوا ان لا اله الا اللهُ وَأَنَّ محمَّدًا رسول الله و يقيموا الصلواة ويوتوا الزكوة فاذا فعلوا ذلِكَ عصموا مِنّى دِمَائَهُمْ وَأَمْوَالَهُمُ الابحق الاسلام وحِسَابُهُمُ على الله - ۸۹ فرمایا مجھے اجازت ملی ہے کہ ان لوگوں سے جنگ کروں ہاں اگر وہ شہادت دے دیں کہ اللہ ہی معبود ہے اور محمد اللہ کے رسول ہیں اور نماز کو قائم کریں اور زکوۃ دیں تو پھر انہوں