اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 564 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 564

۵۷۰ خدمت میں یہ شکایت کی تو جب مولوی محمد علی صاحب کو اس شکایت کا علم ہوا تو وہ بہت طیش میں آگئے یہاں تک کہ انہوں نے قادیان سے جانے کا ارادہ کر لیا اور تیاری شروع کر دی۔جناب خواجہ کمال الدین صاحب یہاں آئے ہوئے تھے انہوں نے بہت سمجھایا مگر مولوی صاحب پر کوئی اثر نہ ہوا۔اور وہ روانگی پر زیادہ ہی مصر ہوتے گئے۔بقیہ حاشیہ لالہ چند ولال مجسٹریٹ تبدیل ہو گئے ہیں (الحکم ۰۴-۴-۱۰ صفحه ۲۶) گورنمنٹ گزٹ مورخہ ۱۰-۳-۰۴ کی رو سے لالہ چند و لال بی۔اے کی تنزلی ہوئی اور ملتان میں بطور منصف تعینات ہوئے۔“ ۵۵ مندرجہ بالا روایت کے مطالعہ سے ذیل کے امور مستنبط ہوتے ہیں۔۱- مولوی محمد سرورشاہ صاحب گویا ۱۴ فروری ۱۹۰۴ء کو گورداسپور بھجوائے گئے یعنی پیشی سے دو روز پہلے ( مولوی صاحب کے دو بیانات ہیں۔ایک میں ایک روز اور ایک میں دوروز قبل جانے کا ذکر ہے) حضور ۱۵ر فروری کو گورداسپور تشریف لے گئے۔اس وقت تک یعنی ۱۲ فروری کو انتقال مقدمہ کی درخواست ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ہاں سے نامنظور ہو چکی تھی۔چیف کورٹ میں اس بارہ میں درخواست ۲۲ فروری کو نا منظور ہوئی۔روایت کا یہ حصہ قابل توجہ ہے کہ بعض احباب کو مجسٹریٹ کی بدنیتی کے متعلق اطلاع دینے کے لئے قادیان بھجوایا گیا تو۔حضور نے فرمایا ہم بٹالہ چلتے ہیں خواجہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب لاہور سے واپس آتے ہوئے وہاں سے ہم کو ملیں گے۔ان سے ذکر کریں گے اور وہاں پتہ لگ جائے گا کہ تبدیل مقدمہ کے متعلق ان کی کوشش کا کیا نتیجہ ہوا ہے۔چنانچہ اسی دن حضور بٹالہ گئے۔گاڑی میں مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ صاحب بھی مل گئے۔انہوں نے خبر دی کہ تبدیل مقدمہ کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔“ گویا اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ وکلاء نے کوشش کی ہوگی کہ ۱۶ / فروری کی پیشی سے قبل چیف کورٹ میں درخواست انتقال دائر ہو جائے یا تاریخ بھی مل جائے تا ۶ ار فروری کی پیشی ملتوی ہو جائے اور حضرت اقدس کو پیش نہ ہونا پڑے لیکن اس میں کامیابی نہ ہوئی۔۔مولوی صاحب کا بیان ہے کہ گورداسپور میں ڈاکٹری سرٹیفکیٹ دینے پر سول سرجن کی شہادت لالہ چند ولال نے طلب کی اور جرح کی اور بہت تلملایا لیکن اس میں سہو ہے۔جیسا کہ اوپر الحکم کے حوالہ سے لکھا گیا ہے ۱۳ مارچ کو قادیان آکر سول سرجن نے مزید چھ ہفتے کا سرٹیفکیٹ دیا۔اور اس بناء پر حضرت اقدس ۱۴۴ ر مارچ کی پیشی پر حاضر نہ ہوئے۔اس پر عدالت نے ۱۵ / ما رچ کو اس کا بیان سرٹیفکیٹ کے متعلق لیا۔