اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 533 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 533

۵۳۹ روایات نوٹ : جوروایات سابقہ عنوانات سے متعلق نہیں تھیں یہاں درج کر دی گئی ہیں۔-1- قبل ہجرت قادیان میں آمد و رفت آپ اپنی طبیعت اور قادیان میں آمد کے متعلق فرماتے تھے کہ آپ ایک دفعہ موسم گرما کی تعطیلات میں پشاور سے قادیان آئے اور ایک ماہ رہ کر وطن گئے۔دوسرے سال پھر موسم گرما کی تعطیلات میں آئے اور ایک ماہ رہ کر چلے گئے۔تیسرے سال پھر موسم گرما کی تعطیلات میں آئے اور ایک ماہ رہنے کا ارادہ تھا۔اس وقت آپ کے ہمراہ سید مدثر شاہ وغیرہ نو دیگر اشخاص بھی تھے۔سید مدثر شاہ صاحب کے حد سے زیادہ اصرار کی وجہ سے جلد واپس آنا پڑا۔تیسری دفعہ جب آپ آئے تو مسجد مبارک کا راستہ دیوار بننے کی وجہ سے رکا ہوا تھا اور مولوی صاحب نے وہ دیوار دیکھی تھی آپ نے لیکھرام کے قتل کا واقعہ ایبٹ آباد میں سنا تھا اور اس کے ایک ماہ کے اندر بیعت کا خط لکھا تھا۔میں نے دونوں حصوں میں جو باتیں حضرت مولوی صاحب کی طرف بلا حوالہ منسوب کی ہیں وہ سب آپ کے دستخط سے میرے پاس محفوظ ہیں بیان بالا کے مندرجہ متن پر آپ کےے مارچ ۱۹۴۷ء کے دستخط ثبت ہیں۔افسوس کہ یہ تحریر مجھ سے اوجھل رہی اور تاریخوں کی تعیین کے متعلق مجھے بہت تگ و دو کرنی پڑی۔۱۹۳۵ء میں عید کے لئے انتظام طعام کے لئے جو صحابہ کی فہرست و کوائف تیار کئے گئے تھے ان میں آپ نے لکھوایا تھا کہ ” میری بیعت کے بعد لیکھر ام مرا۔‘“ آپ یہ بھی فرماتے تھے کہ میں نے حضور کی خدمت میں اطلاع دی کہ احباب مشورہ دیتے ہیں کہ کچھ عرصہ بیعت نہ کروں لیکن میں چاہتا ہوں کہ پہلے استعفاء دوں اور پھر اعلان بیعت کروں۔اس پر حضور کا جواب کہ آپ فوراً بیعت کا اعلان کر دیں، آپ کے ہاتھ میں پہنچا ہی تھا کہ آپ نے اعلان کر دیا۔(حصہ اول ۴۶ ۴۷ ) گویا متن والے بیان میں جو یہ ذکر ہے کہ لیکھرام کے واقعہ (۱۸۹۷-۳-۶) کے ایک ماہ کے اندر بیعت کی اس سے مراد وہی خط معلوم ہوتا ہے جس کا جواب آنے پر آپ نے اعلان کیا۔اور چونکہ آپ