اصحاب احمد (جلد 5) — Page 497
۵۰۲ آپ کو بائیبل پر بھی کامل عبور حاصل تھا۔اور آپ اپنی تفسیر میں اس سے بھی استفادہ فرماتے تھے۔انسی اخلق لكم من الطين كهيئة الطير ۳۳ کی یہ غیر کہ میں پرندہ کے انداز پر اپنے ماننے والوں کو پروں کے نیچے لے کر ان کی تربیت کرتا ہوں اور ان میں صفت پرواز پیدا ہو جاتی ہے۔آپ فرماتے تھے کہ میں نے یہ تفسیر محترم ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کے سامنے بیان کی۔ڈاکٹر صاحب نے حضور کی خدمت میں پیش کی۔حضور نے اسے ازحد پسند فرمایا اور جلسہ کے موقع پر یہ تفسیر بیان فرمائی اور پھر حضور کی تفسیر میں بھی یہ تفسیر موجود ہے۔ممکن ہے تو ارد ہو اس صورت میں بھی حضرت مولوی صاحب کی عظمت ظاہر ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لطیف نکات سے آپ کو آگاہ کرتا تھا۔آپ محض ظاہری کتابی عالم نہ تھے بلکہ ربانی عالم تھے۔اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے رشد و ہدایت آپ نے پائی تھی۔آپ صاحب الہام تھے۔آپ نے اپنا ایک الہام بتایا۔رَبِّ هَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنْبَغِي لَاحَدٍ منْ بَعْدِى الالواحد ، فرمایا ! اللہ تعالیٰ نے میری نسل میں سے ایک کی استثناء کی ہے۔اور فرمایا کہ میں نے یہ الہام اس سے قبل سوائے حضرت میاں بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی ) کے کسی کو نہیں بتایا۔معلوم ہوتا ہے کہ بعد میں حضرت مولوی صاحب نے بعض اور احباب سے بھی اس کا ذکر کیا۔چنانچہ اخویم مولوی محمد یعقوب صاحب طاہر ہیڈ زود نویس ربوہ نے بتایا کہ اخویم مولوی ابوالمنیر نور الحق صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ نے مجھے آپ کا یہ الہام بار ہا سنایا۔اور ابوالمنیر صاحب نے خاکسار مؤلف کے استفار پر تصدیق کی ہے کہ اخویم مولوی محمد احمد صاحب ثاقب پروفیسر جامعہ بھی ذکر کرتے ہیں کہ میں نے یہ الہام حضرت مولوی صاحب سے سنا تھا ) یہ الہام نہ صرف حضرت مولوی صاحب کی للہیت پر روشن دلیل ہے۔بلکہ پورا ہونے پر احمدیت کا درخشندہ نشان ہو گا۔اس میں آپ کی اولاد کے لئے ایک حوصلہ افزائی اور تبشیر کا پہلو ہے تا آپ کی اولا دایک دوسرے سے بڑھ کر کوشش کریں۔اخویم چوہدری محمد صدیق صاحب فاضل بی۔اے لائبریرین خلافت لائبریری بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ جبکہ مکرم کمال یوسف صاحب آپ کے نواسے جو بالکل چھوٹے تھے کھڑے تھے کہ حضرت مولوی صاحب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے عزیز کمال یوسف کے متعلق بشارت دی ہے کہ اسے خدمت دین کی توفیق ملے گی۔اور اس میں کیا شک ہے کہ محترم کمال یوسف صاحب کو بطور مجاہد سکنڈے نیویا اور ڈنمارک میں اعلائے کالمہ اللہ کی توفیق ملی ہے اللہ تعالی تا زندگی مزید خدمات کی تو فیق عطا کرے۔آمین