اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 476 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 476

۴۸۱ طرح دعوت کریں گے میں تو چکور کھانا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ آپ قبول تو فرمائیے جو اللہ تعالیٰ چاہے گا حاضر خدمت کر دیا جائے گا۔سید قطب الدین صاحب واپس آگئے اور دریچہ کھول کر اپنے کمرہ میں جا بیٹھے۔اتنے میں دریچہ سے ایک چکور اندر آ گیا جو آپ نے پکڑ لیا اور دعوت کے لئے پکوالیا۔حضرت مولوی صاحب تشریف لائے اور دیکھا تو چکور موجود ہے اور بہت ہی حیران ہوئے۔یہ واقعہ ہر دو بزرگوں کی بزرگی پر شاہد ہے۔رضی اللہ عنہما۔اللہ پر توکل اور اللہ کا تکفل آپ فرماتے تھے کہ پنشن پانے پر مجھے گھر کے اخراجات چلانے میں بہت دقت پیش آئی۔ایک روز میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک لڑکی چوبارہ پر میری رہائش کے کمرہ میں آئی اور قلیوں کے ذریعہ سامان لائی اور طاق وغیرہ سامان کے بھر دئے۔اس نے بتایا کہ وہ عملی شاہ کی لڑکی ہے۔میں نے اس خواب کا یہ مطلب سمجھا کہ کسی کام کے عوض میں مجھے آمد ہوگی۔چنانچہ اسی روز حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ارشاد پہنچا کہ میں تحریک جدید کے واقفین کو تعلیم دیا کروں۔چنانچہ اس کا معاوضہ ملنے لگا۔علاوہ ازیں خاندان حضرت مسیح موعود کے افراد میں سے کوئی ایسا نہیں کہ جو مالی طور پر میری مدد نہ کرتا ہو۔فــجـــزاهـم الله احسن الجزاء۔اس طرح میں بفضلہ تعالیٰ فارغ البالی سے گزارہ کر رہا ہوں۔آپ جیسے بزرگ یقیناً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذیل کی رؤیا کے مصداق ہیں۔حضور فرماتے ہیں:۔میں نے خواب میں ایک فرشتہ ایک لڑکے کی صورت میں دیکھا۔جو ایک اونچے چبوترے پر بیٹھا ہوا تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک پاکیزہ نان تھا جو نہایت چمکیلا تھاوہ نان اس نے مجھے دیا اور کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے۔“ یہ اس زمانہ کی خواب ہے جبکہ میں نہ کوئی شہرت اور نہ کوئی دعویٰ رکھتا تھا اور نہ میرے ساتھ درویشوں کی کوئی جماعت تھی۔مگر اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے تئیں درویش بنا دیا ہے اور اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے اور اپنے قدیم دوستوں اور اقارب سے علیحدہ ہو کر ہمیشہ کے لئے میری ہمسائیگی میں آآباد ہوئے ہیں۔“ ”اور نان سے میں نے یہ تعبیر کی تھی کہ خدا ہمارا اور ہماری جماعت کا آپ متکفل ہوگا۔اور رزق کی پر یشا نگی ہم کو پراگندہ نہیں کرے گی۔‘۳۲