اصحاب احمد (جلد 5) — Page 464
۴۶۹ ورزشی جسم دوسری جگہ ذکر کیا گیا ہے کہ آپ گنتے میں اور پیرا کی میں ماہر تھے۔آپ غلیل کے بھی نشانچی تھے۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب فرماتے تھے۔مجھے یاد ہے کہ مولوی عبد الکریم صاحب سر پر ہلکی سی ایک کپڑے کی ٹوپی پہنا کرتے تھے اور مجلس میں موجود ہوتے تھے۔ایک چغد کو کچھ ایسی ضد پڑ گئی کہ وہ پنجہ مار کر ان کی ٹوپی لے جانے کی کوشش کیا کرتا تھا۔چنانچہ لوگوں نے اسے مارنے کی بھی کوشش کی لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ آپ ہی آپ ہٹ گیا۔مولوی سرور شاہ صاحب غلیل لے کر تیار رہا کرتے تھے۔‘۲۶ حضرت خلیفہ اول کی نظر میں آپ حضرت خلیفہ اول کا بے حد احترام کرتے تھے اور حضرت مدوح کی نگاہ میں آپ اس وجہ سے بھی قابل عزت تھے کہ آپ چوٹی کے علماء فقہاء میں سے تھے۔چنانچہ حضور فرماتے تھے۔مد زکو بایں کہ زکوۃ کا مصرف قرآن میں بہت ہی مفصل موجود ہے مگر پھر بھی قاضی امیر ☆۔۔حسین ،مولوی سرورشاہ اور سید محمد احسن صاحب سے با وجو د عدم ضرورت مشورہ کر لیتا ہوں۔آپ کے دل میں حضرت خلیفہ اول کا جو اعزاز و اکرام تھا وہ ان الفاظ سے بھی عیاں ہوتا ہے جن سے آپ حضور کا ذکر تفسیر میں کرتے تھے۔مثلاً حکیم الامت سلام اللہ ورحمتہ وبرکاتہ علیہ (رسالہ تعلیم الاسلام جلدا نمبر ۵ صفحه۱۹۲) حضرت سیدی حکیم الامتہ رضی اللہ عنہ وسلم واوصله الى ما يحب ويرضہ “ (رسالہ تعلیم الاسلام جلد نمبر ۶ صفحہ ۲۲۸) حضرت سیدی حکیم الامتہ رضی اللہ عنہ “ (رسالہ تعلیم الاسلام جلد انمبرے صفحہ ۲۴۵) حکیم الامت رضی اللہ عنہ (رسال تعلیم الاسلام جلد نمبر ے صفحہ ۲۷) سیدی و مولائی حضرت مولوی صاحب۔“ (رسالہ تعلیم الاسلام جلد انمبر ۸ صفحه ۳۰۰) حضرت مولانا خلیفتہ اسیح علیہما السلام۔( جلد نمبر ۴ صفحہ ۱۸۱) بقیہ حاشیہ: - ساتھیوں کے ہاتھوں اس کی تضحیک و تذلیل و مخذولیت کے آئینہ میں حضرت مرزا صاحب کے اس الہام کو ہم پورا ہوتے نہیں دیکھتے۔(1) إِنِّي مُهِينٌ مَّنْ اَرَادَ اهَانَتَكَ (۲) مَنْ عَادَى وَلِيًّا لِي فَقَدْ أذَنْتُهُ لِلْحَرُب ۲۸ کہ جو تیری تذلیل کا ارادہ کرے گا میں اس کی اہانت کروں گا اور یہ کو جو شخص میرے ولی سے دشمنی رکھے میں لڑنے کے لئے اسے متنبہ کرتا ہوں۔فاعتبروایااولی الابصار۔