اصحاب احمد (جلد 5) — Page 446
۴۵۱ نے میاں ہدایت اللہ صاحب کو خصوصیت سے سید سرور شاہ صاحب کے سپرد کیا کہ ان کی ہر ایک ضرورت بقیہ حاشیہ : ہم اسی کو قرار دے سکتے ہیں۔جسے اللہ تعالیٰ فاتح قرار دے۔فتح و قبولیت ذلت وشکست آسمان سے آتی ہے۔اس لئے اسی کے سلوک کی طرف ہماری نگاہ حق جو اٹھنی چاہئے تا اس مناظرہ کے نتائج میں ہم اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھ سکیں۔حضرت اقدس کی باتیں پوری ہوئیں فیصلہ ونشان نمبر ۱ تا ۱۴ حضرت اقدس نے اعجاز احمدی میں ثناء اللہ کی فطرت کے متعلق اور اس کے مستقبل کے متعلق جو کچھ رقم فرمایا۔وہ بپا یہ ثبوت پہنچ چکا ہے اور اس حاشیہ میں مندرج سوانح سے اس کا علم ہوتا ہے۔حضور نے جو کچھ فرمایا وہ درج ذیل ہے۔(۱) ضليل،يغوى جنوده مغوی (صفحه ۵۶،۵۱،۴۱،۳۹، ۵۷۔اپنی جماعت کو بہت گمراہ کرنے والا ) ومارادنهـج الـحـق۔تركتم سبيـل الـحـق يـدســى، وما مسه نور من العلم والهدى ( صفحه ۴۱،۵۱،۴۱ ۴۳۰) حق جو نہیں حق پوش ہے جسے علم و ہدایت کے نور سے ذرہ مس نہیں فاين التقى ( تقویٰ کہاں ہے۔صفحہ ۶۵) (۲) غدار ( صفحہ ۷۷) (۳) یہودی کے مشابہ، بہت جھوٹ بولنے والا، مفتری ، دھوکہ باز، یختر یعنی فریب دینے والا۔(صفحہ ۷۷، ۱۱،۱۰،۵،۳۹) غول -أأرضعت من غول الفلا۔جھوٹا جسے جھوٹ کا دودھ پلایا گیا ہو۔(صفحہ ۵۱) وما ان رئينا مثله من يُزَوّر ( صفحہ ۴۸ ) اس جیسا فریبی نہیں دیکھا۔ثبوت اس کے استاد کے استاد نے اور علماء اہلحدیث نے جن کا زہد وعلم میں کمال اس فرقہ کو مسلم ہے۔اسے کا فرو زندیق، معتزلی وغیرہ قرار دیا۔مدت العمر اپنے فرقہ میں فتنہ کا موجب بنارہا۔شاہ ابن سعود وعلماء کے سامنے تفسیر میں جس اصلاح کا وعدہ کیا اس میں بھی دھو کہ کیا اور عمل نہ کیا گویا یہود نا مسعود کی طرح کذب کی نجاست پر منہ مارا۔دھوکہ بازی، کذب بیانی ، عدم ایفاء، قول و قرار سیرۃ ثنائی سے ثابت ہے اور چونکہ اسے عدیم المثال لیڈر بلکہ ” مامور“ اور مصلح قرار دیا گیا ہے۔اس لئے فریب دہی ثابت ہونے پر وہ اس صفت میں بھی لازماً بے مثال ٹھہرا۔