اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 408 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 408

۴۱۳ فرمایا۔چنانچہ آپ نے سیدہ امتہ الحی صاحبہ کا نکاح ۳۱ مئی ۱۹۱۴ء کو اور حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ کا نکاح ے فروری ۱۹۲۱ء کو اور حضرت سیدہ ام وسیم صاحبہ کے نکاح کا اعلان یکم فروری ۱۹۳۶ء کوفر مایا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جب کبھی قادیان سے باہر تشریف لے جایا کرتے تھے تو بار ہا آپ کو ہی امیر مقامی مقرر فرمایا کرتے تھے۔یہ اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ آپ حضور کے کامل معتمد علیہ شخص تھے۔آپ کا بھی یہ معمول تھا کہ جہاں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے کسی ارشاد کا علم ہوا فوراً اس کی لفظ بہ لفظ تعمیل کرنے میں ہی کامل راحت محسوس کرتے تھے۔جیب میں ہر وقت قلم سیاہی سے بھرا ہوا تیار رہتا تھا تا کہ جہاں بھی بوجہ مفتی سلسلہ ہونے یا اور کسی ذمہ داری کی وجہ سے کچھ لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو کوئی روک پیدا نہ ہو۔-۲۹ از اخویم مولوی عبدالمجید صاحب منیب ہلالپوری مربی ربوہ ۱۹۴۴ء کے لاہور کے مصلح موعود کے جلسے سے واپسی پر میں مولوی ثناء اللہ صاحب کو ملنے کے لئے امرتسر میں ان کے دفتر پہنچا تا تفسیر ثنائی خرید لوں۔وہ اتفاقاً اکیلے ہی اپنے دفتر میں بیٹھے کچھ تحریر کا کام کر رہے تھے۔مجھ سے دریافت کیا کہ میں کہاں سے آیا ہوں اور کہاں جا رہا ہوں۔جواب کے بعد میں نے کہا کہ آپ کی خدمت میں تفسیر ثنائی خریدنے کے لئے حاضر ہوا ہوں ہنس کر کہنے لگے کہ اب آپ کو تفسیر ثنائی سے وہ چیز نہیں ملے گی جس کی آپ کو ضرورت ہے۔وہ حوالہ (لَوْ تَقَولَ نا کے ماتحت جولکھا تھا کہ جھوٹا نبی دنیا میں کبھی سرسبز نہیں ہوتا۔الخ ) میں نے اب نکال دیا ہے اور مصنف کو اپنی زندگی میں ترمیم کا ہر طرح حق حاصل ہوتا ہے پھر کسی اور بات کے ضمن میں کہا کہ بڑے مرزا صاحب جفا کش تھے ناز پروردہ نہ تھے۔پھر مجھ سے دریافت کیا کہ ہمارے شاہ صاحب کا کیا حال ہے میں نے کہا کون سے شاہ صاحب؟ کہنے لگے ہمارے سید سرورشاہ صاحب میں نے کہا خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کی صحت بہت اچھی ہے پھر دریافت کیا کہ شاہ صاحب عینک لگاتے ہیں میں نے کہا کہ میں نے آپ کو عینک لگاتے کبھی بھی نہیں دیکھا اور بعض اوقات الفضل عینک کے بغیر ہی پڑھتے دیکھا ہے پھر کہنے لگے شاہ صاحب کو ملنے کے لئے دل بہت چاہتا ہے۔اس پر میں نے کہا کہ آپ قادیان تشریف لے چلیں میں سفر میں آپ کی ہر طرح خدمت کے لئے تیار ہوں جس طرح آپ چاہیں گے میں انشاء اللہ تعالیٰ حتی الامکان اسی طرح کرنے کی کوشش کروں گا۔پھر تھوڑے سے تامل کے بعد کہنے لگے کہ دراصل آپ اشتہاری لوگ ہیں۔اچھا میری طرف سے السلام علیکم ضرور کہہ دینا میں نے کہا بہت اچھا۔اگلے