اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 374 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 374

۳۷۹ ”خدا تعالیٰ نے ایک قطعی اور یقینی پیشگوئی میں میرے پر ظاہر کر رکھا ہے کہ میری ہی ذریت سے ایک شخص پیدا ہوگا جس کو کئی باتوں میں مسیح سے مشابہت ہوگی۔وہ آسمان سے اترے گا اور زمین والوں کی راہ سیدھی کر دے گا۔وہ اسیروں کو رستگاری بخشے گا۔اور ان کو جو شبہات کے زنجیروں میں مقید ہیں رہائی دے گا۔فرزند دل بند گرامی وار جمند۔مظہر الحق والعلاء كان اللہ نزل من السماء"۔۲ آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں یہ یقین رکھتا تھا اور یقین رکھتا ہوں کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہیں۔اس لئے میں نے کبھی اس کلاس میں کرسی پر بیٹھ کر نہیں پڑھایا جس میں حضرت محمود تعلیم حاصل کرتے تھے۔بلکہ یہاں تک فرماتے تھے کہ میں نے حضرت محمود ایدہ اللہ الود ود سے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اللہ تعالی آپ کو بہت بلند روحانی مقام عطا فرمانے والا ہے۔اس وقت ہم گنہ گاروں کا بھی خیال رکھیں۔ہم نے بارہا دیکھا کہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سامنے اس روحانی مقام کے پیش نظر آپ دوزانو ہو کر بیٹھتے۔اور جب کبھی حضور نماز کے بعد رونق افروز ہوتے تو آپ اپنے اس بڑے رو مال کو جوا کثر آپ کے کندھے پر ہوتا تھا حضور کے چہرہ مبارک سے مکھیاں ہٹانے کی غرض سے بار بار ہلاتے تھے۔خلافت ثانیہ کی تائید اور احمدیت کی تبلیغ کے لئے آپ نے کئی دورے کئے اور اڑیسہ تک تشریف لے گئے۔آج بھی جب کبھی میں اڑیسہ جاتا ہوں تو بعض پرانے احباب سے آپ کے سفر کے حالات سن کر ایک خاص لطف محسوس کرتا ہوں۔ایک دیوانہ کے ساتھ خوش خلقی جب ہم مبلغین کلاس میں تعلیم حاصل کر رہے تھے تو جامعہ کے ایک طالب علم دیوانگی میں مبتلا ہو گئے۔اس طالب علم کو آپ کے ساتھ بھی خاص انس تھا۔اور اس انس کی وجہ سے دیوانگی کے دورہ میں رات کے ایک دو بجے آپ کے مکان پر پہنچ جاتے اور کواڑ کھٹکھٹاتے آپ کو جب معلوم ہوتا کہ فلاں ہے تو آپ کواڑ کھول دیتے اور اپنے بالائی کمرہ میں جہاں آپ آرام فرمایا کرتے تھے ان کو بٹھا لیتے۔وہ دیوانگی میں ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہتے۔اور آپ نہاہت ہی محبت کے ساتھ ان کی باتوں کو سنتے رہتے حتی کہ وہ خود ہی اٹھ کر وہاں سے چلے جاتے اور آپ قسم کے ساتھ کو اڑ بند کر لیتے اور جامعہ احمدیہ میں آپ بڑے ہی محبت کے انداز میں ان کے واقعات بتاتے اور ان کی صحت کے لئے دعا بھی فرماتے۔