اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 242 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 242

۲۴۶ درس قرآن۔حقائق آگاه سید سرور شاہ صاحب فرماتے ہیں۔مولانا کا طرز بیان نہایت دلچسپ اور وسیع واقع ہوا ہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے ربط اور فصاحت و بلاغت کے بارے میں ایک خاص علم دیا ہے۔قادیان میں رہنے والے احباب کو قرآن سیکھنے کے لئے نہایت عمدہ موقع ہے۔مولانا صاحب نہایت با قاعدہ درس دیتے ہیں۔پہلے الفاظ کی تشریح کرتے ہیں۔پھر آیت کے معنی بیان کرتے ہیں۔پھر دوسری آیات سے اس کا ربط بتاتے ہیں اور مخالفین کے اعتراضات کا جواب دیتے ہیں۔اگر اول سے آخر تک توجہ رکھی جائے تو معلومات میں بہت سی ترقی ہو سکتی ہے۔۲۰۸ جلسہ سالانہ ۱۹۰۸ء میں کانفرنس انجمن ہائے احمد یہ میں تین سوال پیش ہوئے :۔” دوسرا سوال تفسیر القرآن کے متعلق تھا جو سہ ماہی انجمن کی طرف سے شائع ہوتی ہے۔بجٹ ۱۹۰۹ء میں اس تفسیر کے لئے منظوری نہ رکھی گئی تھی مگر انجمن احمد یہ گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ نے اس کے جاری رکھنے کی تحریک کی۔کانفرنس نے اس تحریک کی پُر جوش تائید کی اور باتفاق رائے یہ فیصلہ ہوا کہ تفسیر جاری رہے اور اس کا حجم زیادہ ہو کر قیمت بھی بڑھا دی جاوے اور اس کی اشاعت کو وسیع کرنے کے لئے سب انجمنیں کوشش کریں۔‘ ۲۰۹ 66 تفسیر القرآن۔۔۔یہ تفسیر مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب لکھتے ہیں۔بجائے خود یہ تفسیر اعلیٰ پایہ کی ہے۔قیمت بھی بہت کم رکھی گئی ہے۔یعنی قریبا ۴۰۰ صفح سالانہ کی قیمت ایک روپیہ مع محصول ڈاک ہے۔اس تفسیر میں حضرت خلیفہ ایج" کے درس قرآن کے سب نکات بھی عموماً آ جاتے ہیں اور علاوہ ازیں مولوی صاحب موصوف خود ایک جید عالم ہیں۔تفاسیر پر بھی بہت وسیع نظر ہے اور حضرت خلیفۃ اسیح " جب درس نہ دیں تو مولوی سرورشاہ صاحب ہی درس قرآن بھی دیتے ہیں۔“ ۲۱۰ اس تفسیر کی مقبولیت کا ذیل کی عبارت سے بھی علم ہوتا ہے:۔تفسیر القرآن کا حجم اس سال زیادہ کر دیا گیا ہے۔یعنی بجائے ساٹھ صفحے سہ ماہی کے قریباً نوے صفحے سہ ماہی ہوا کریں گے۔۔۔چونکہ سالانہ جلسہ کے موقع پر اکثر احباب نے یہ شوق ظاہر کیا تھا کہ اس کے صفحوں کی تعداد بڑھائی جاوے تا کہ جلدی کوئی معتد بہ حصہ قرآن کریم کی تفسیر کا لوگوں تک پہنچ جاوے اس لئے یہ تبدیلی کی گئی۔۲۱۱۴