اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 148 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 148

۱۵۲ محتر مہ اہلیہ دوم کی خدمت دین آپ نے حضرت مولوی صاحب سے کچھ حصہ قرآن مجید کا پڑھا۔آپ موصیہ ہیں اور حسب توفیق مالی تحریکات میں حصہ لیتی رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور زاد آخرت کا موجب بنائے کہیں حضرت خلیفہ اوّل کا سمدھی بننا آپ کو اللہ تعالیٰ نے اہلیہ اول کے بطن سے ایک بچی عطا فرمائی تھی جو کئی برکات کا باعث بنیں۔بچی کی عمر والدہ صاحبہ کی وفات کے وقت دس ماہ کی تھی۔اہلیہ دوم کا بیان ہے کہ دس گیارہ سال کی عمر تک وہ اپنے نھیال میں بمقام دانہ پرورش پاتی رہیں۔پھر حضرت مولوی صاحب عزیزہ کو قادیان لے آئے۔ان کی شادی محترم میاں عبدالحی صاحب ابن حضرت مولوی نورالدین صاحب (خلیفہ اول) سے ہوئی * الفضل میں مرقوم ہے:- بعض مالی خدمات کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے:- (۱) آپ نے بتاریخ ۲۷-۸-۱۸ ایک صد روپیہ کے مالیتی زیور اور دوصد روپیہ مہر کی وصیت کی۔آپ کا نمبر وصیت ۱۳۰۴ ہے۔(۲) چندہ مسجد برلن۔اس میں آپ نے تھیں روپے چندہ دیا۔کے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اس چندہ کی تحریک پر بادشاہ کی زہ والی مثال صادق آتی ہے۔دوسروں کی مسجد میں تو اس لئے تعمیر ہوتی ہیں کہ جو ایمان لے آئے ہیں ان میں نماز پڑھیں لیکن ہماری مساجد کی تحریکوں کے باعث لوگ ایمان لے آتے ہیں۔چونکہ اس مسجد کے لئے میری طرف سے یہ پابندی تھی کہ صرف احمدی خواتیں چندہ دے سکتی ہیں۔اس لئے گیارہ خواتین نے صرف اس لئے احمدیت قبول کر لی کہ اس چندہ میں شرکت کر سکیں اور اس کے ثواب سے محروم نہ رہیں۔یہ پہلا پھل ہے جو اس تحریک سے ہم نے چکھا۔A (۳) ۱۹۲۵ء میں ایک لاکھ روپیہ چندہ خاص کی تحریک میں حضرت مولوی صاحب نے ایک ماہ کی تنخواہ دی تھی محترمہ نے چھ روپے چندہ دیا تھا۔9 مؤقر الحکم رقمطراز ہے :- و آج حضرت خلیفہ مسیح کے بڑے صاحبزادہ عبدالحی سلمہ کا نکاح مولوی سید سرور شاہ صاحب کی دختر نیک اختر سے دو ہزار روپیہ مہر پر ہوا۔الحکم کا ایک خاص پر چہ اس تقریب پر شائع ہوا۔“ 10