اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 146 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 146

بھی لے چلو۔سیالکوٹ ہم آٹھ دن رہے۔وہاں حضور کھانے پر سب کے متعلق دریافت فرماتے کہ سب کو کھانا مل گیا۔میرے متعلق حضور کو علم تھا کہ میں سبز چائے پیتی ہوں حضور نے میرے لئے دودھ سبز چائے اور ایک انگیٹھی کا انتظام کروا دیا تا کہ مجھے چائے کی تکلیف نہ ہوئی نقشہ بلا پیمائش نوٹ: یہ نقشہ بلا پیمائش ہے۔صرف اس لئے درج کیا ہے تا کہ سرسری رنگ میں معلوم ہو سکے کہ حضرت مولوی صاحب سکھوں کی گلی میں کون سے مکان میں رہائش رکھتے تھے اور ۱۹۲۹ء سے تا وفات کس مکان میں قیام رہا۔شمال + الحکم سٹریٹ راستہ بطرف ڈاک خانہ 1 پل احمد یہ چوک ا۔۱۳ راسته بطرف دارالانوار ۱۲ حضرت اقدس ۲۷ اکتوبر ۱۹۰۴ء کو قادیان سے سیالکوٹ کے لئے روانہ ہو کر ۴ رنومبر کو مراجعت فرما ہوئے تھے۔محترمہ اس سفر کی تاریخ اکتوبر ۱۹۰۵ء بتلاتی ہیں۔اس عمر میں ۱۹۰۴ء کی بجائے ۱۹۰۵ء بتانا بھی قابلِ اعتراض نہیں بلکہ میں ان کے حافظہ کی داد دیتا ہوں۔