اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 98 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 98

۹۹ (ب) برائے امداد داخلہ امتحان طلبائے کالج آپ نے دو آ نے چندہ دیا۔۲۸ -۴- مدرسہ سے تعلق آپ کا مدرسہ قادیان سے حضرت اقدس کے عہد مبارک میں مختلف طور پر تعلق رہا۔چنانچہ (الف) ۱۹۰۱ء میں حضرت اقدس علیہ السلام نے طلباء میں تقاریر کا سلسلہ شروع کرایا تھا تا انہیں مذہبی واقفیت پیدا ہو جائے اور یہ سلسلہ ایک سال تک جاری رہا۔چنانچہ حضرت مولوی نور الدین صاحب ، حضرت مولوی عبدالکریم صاحب اور حضرت مولوی سرور شاہ صاحب کی تقاریر ہوئیں۔‘ ۴۹ 66 (ب) آپ مدرسہ میں مستقل طور پر بطور مدرس متعین ہوئے (رسالہ تعلیم الاسلام سے ظاہر ہے کہ اس کی ایڈیٹری کے وقت آپ مدرسہ کے ہیڈ ماسٹر تھے ) ۵۰ (ج) رسالہ تعلیم الاسلام میں مرقوم ہے کہ : - بورڈنگ کا انتظام مولوی سید محمد سرور شاہ کے سپرد ہے۔چونکہ طلباء کی تعداد بہت بڑھتی جاتی ہے۔لہذا تجویز ہے کہ ایک تجربہ کار دوسرا سپرنٹنڈنٹ امداد کے لئے رکھا جائے۔او - امامت مسجد مبارک آپ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں اگر حضرت مولوی نورالدین صاحب اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب موجود نہ ہوتے تو مسجد مبارک میں نماز ہائے پنجگانہ اور امامت نماز جمعہ کیا کرتا تھا۔حضرت مولوی نور الدین صاحب کی عدم موجودگی میں درس قرآن مجید دیتا تھا اور خلافت اولیٰ کے ابتداء میں بھی ایسا ہی رہا۔چنانچہ (الف) بدر میں زیر عنوان ”مدینۃ المہدی مرقوم۔الحکم مؤرخہ ۱۹۰۷-۴-۱۰ میں ذکر ہے۔ایک جگہ جون ۱۹۰۶ ء کے آپ کے دستخط ہیں۔مؤلف الفضل مؤرخه ۱۵ / مارچ ۱۹۲۳ء صفحہ ۷۔حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ( درویش قادیان) اس کی تصدیق فرماتے ہیں۔علاوہ ازیں روایت نمبر ۵۵۰ مندرجہ سیرۃ المہدی حصہ سوم میں ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے ان دس اصحاب کے نام بیان فرمائے ہیں جن کی اقتداء میں آپ نے حضرت اقدس کو نماز پڑھتے دیکھا تھا ان میں مولوی سرورشاہ صاحب کا نام بھی ہے۔مؤلف