اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 652 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 652

میں ممنون ہوں ایک صاحب جو انجینئر ہیں انہوں نے مشورہ طلب کئے بغیر یہ مشورہ بھیجا ہے کہ مالی مشکلات ہیں تو اصحاب احمد کا کام بند کر دینا چاہئے۔میں ان کا ممنون ہوں۔لیکن یہ مشورہ انہوں نے اس وقت دیا کہ جب ان کے بزرگوں کے حالات شائع ہو چکے ہیں۔اصحاب احمد کے متعلق تحریک حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے ۱۹۶۳ء کی مشاورت میں فرمایا۔قادیان کے ملک صلاح الدین صاحب نے رسالہ اصحاب احمد کے گیارھویں نمبر میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے والد ماجد محترم چوہدری نصر اللہ خاں صاحب مرحوم کے حالات زندگی شائع کئے ہیں جو کہ خاص مخلصین میں سے تھے۔یہ کتاب بھی اگر دوست خریدیں اور پڑھیں تو انشاء اللہ بہت مفید ثابت ہوگی۔اصحاب احمد کی یہ جلد میں بڑی ایمان افروز ہیں۔ملک صاحب موصوف کو یہ شکایت ہے کہ دوست با وجود بار بار توجہ دلانے کے اصحاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات تحریر کر کے انہیں نہیں بھجواتے جو بہت بری بات ہے۔صحابہ کے حالات جماعت کے لئے روحانی زندگی کا باعث ہیں دوستوں کو چاہئے کہ اس بارے میں تساہل نہ کریں۔اور جس کسی کو بھی کسی صحابی کے حالات کا علم ہو وہ ضرور ان حالات کو لکھے۔اپنے پاس بھی محفوظ رکھے اور ملک صاحب کو بھی بھجوادے تاکہ ریکارڈ میں محفوظ ہو جائیں۔“