اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 622 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 622

۶۲۸ نے پھر اپنے مال و جان مجھ سے بچالئے۔سوا اس کے جو اسلام نے ان پر لازم کیا ہے اور باقی حساب ان کا اللہ خود کرے گا۔-٣- اور فرمایا مَنْ صَلَّى صَلوتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قَبْلَتَنَا واكل ذَبِيحَتَنَا فَدَالِكَ المسلم الذي لَهُ ذمة الله وذمه رسوله فلا تخفروا الله في ذِمَّتِه ۹۰ فرمایا جو ہماری جیسی نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ نہ پھیرے اور ہماری ذبح کی ہوئی شے کھائے پس یہ وہ مسلمان ہے جس کے اللہ اور رسول اللہ ذمہ دار ہیں۔لہذا تم اللہ کی ذمہ داری میں رخنہ مت ڈالو۔ایمان اخروی قسم اول اور ایمان اخروی کے تین معنے یہ بیان کئے ہیں۔ا۔وہ ایمان ہے جو کہ کفر والے خلود فی النار سے بچاتا ہے یعنی ایک وہ ایمان ہے کہ جب وہ حاصل ہو جائے تو پھر اس کو اس قدر لمبا عذاب نہ دیا جائے گا۔جس قدر کہ کا فر کو دیا جائے گا اور اس ایمان میں فقط عقائد حقہ ہیں اعمال صالحہ یا اخلاق فاضلہ اس میں داخل نہیں اور یہ کم وبیش اس طور پر نہیں ہوتا کہ کبھی اس کے اجزاء زیادہ ہو جا ئیں اور کبھی کم۔ایمان اخروی قسم دوم ۲۔وہ ایمان ہے کہ دخول فی النار سے بالکل بچاوے یعنی دوسرا وہ ایمان ہے کہ جب وہ حاصل ہو جاوے تو پھر انسان بالکل دوزخ میں داخل ہی نہ ہو۔بلکہ اس کو خلود نی الجنتہ مل جائے۔پس یہ وہ ایمان ہے کہ جس میں علاوہ عقائد حقہ کے اعمال صالحہ اور اخلاق فاضلہ بھی داخل ہیں۔اور یہ کم وبیش بھی بمعنے مذکور ہوتا ہے۔ایمان اخروی قسم سوم -٣۔وہ ایمان ہے جو بمعنے سکینت اور نور ایمان کے ہے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ ایک صحابی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیان کیا کہ رات کے وقت میں نماز پڑھ رہا تھا تو ایک روشنی اوپر سے ظاہر ہوئی جس سے قریب تھا کہ میرا گھوڑا بھاگ جاتا تو آپ نے فرمایا یہ سکینت ہے۔پھر اور حدیث میں آیا ہے کہ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔لایزنی الزانی حین یزني وهو مؤمن - ۹۱ یعنی زانی جب زنا کرتا ہے تو اس وقت وہ مومن نہیں رہتا۔اور دوسری روایت میں آیا ہے کہ ایمان اس کا نکل کر اس کے سر پر سایہ