اصحاب احمد (جلد 5) — Page 16
۱۶ چونکہ آپ روزانہ تین تین، چار چار سبق لیتے تھے اور ظہر سے پہلے دو سبق ہوتے تھے۔اس لئے آپ کو دو پہر کی دھوپ میں کھانے کے لئے دو میل کے قریب جانا پڑتا اور کھانے کے بعد کڑکتی دھوپ میں دو میل طے کر کے سیریاں جا کر استاد سے باقی کے سبق لیتے۔کچھ دنوں بعد ایسا اتفاق ہوا کہ آپ کا فیہ پڑھتے تھے۔استاد نے کہا کہ یہ کتاب تمہیں آتی ہے۔اس لئے شرح ملا جامی پڑھو۔اس کے دو تین جزو پڑھانے کے بعد استاد نے کہا کہ یہ کتاب بھی تمہیں آتی ہے۔اس کے بھی پڑھنے کی ضرورت نہیں اس کا حاشیہ عبدالغفور پڑھو۔اس کے چند سبقوں کے بعد پھر استاد نے کہا کہ اس کا بھی تمہیں چنداں فائدہ نہیں جب تک اس کے دونوں حاشیے مولوی وغیرہ نہ پڑھو۔چنانچہ آپ نے اسی طرح پڑھنا شروع کیا لیکن بعض اوقات پوری طرح حل نہیں ہوتے تھے۔اپنے استاد سے زیادہ علم والے کی تلاش کے لئے آپ ضلع ہزارہ کے قریباً تمام مولویوں کے پاس گئے لیکن ان سے زیادہ بہتر استاد نہ ملا۔اکثر نے مشورہ دیا کہ آپ اگر اسی طرح تحقیق سے پڑھنا چاہتے ہیں تو پشاور صدر میں مولوی رحمت اللہ صاحب کے پاس چلے جائیں۔وہ اس فن کے ماہر ہیں لیکن وہاں طالب علموں کو فلاں مسجد میں رکھا جاتا ہے اور انہیں محلہ والوں اور مسجد کی خدمت کرنی پڑتی ہے جو تم نہیں کر سکو گے۔یشاور کوروانگی بعض مولویوں نے اپنے واقفوں کے نام سفارشی خطوط آپ کو دئیے۔ایک طالب علم محمد قابل تاہٹہ میں آپ سے صرف میر کے سبق میں آگے تھا اور حضرت مولوی صاحب پر ہنستا تھا کہ مجھ سے بڑے ہیں اور سبق میں پیچھے ہیں لیکن وہ بیمار ہو گیا اور آپ سبق میں اس سے آگے ہو گئے۔یہ لڑکا بہت غریب گھرانے کا تھا۔اس شکریہ میں کہ اس کے طعن کی وجہ سے آپ کی طبیعت میں شوق سبقت پیدا ہوا ورا اللہ تعالیٰ کی مدد سے آپ اس سے بڑھ گئے۔آپ نے اسے پندرہ روپے کا کمبل اور ایک جوڑا نئے کپڑوں کا دیا۔اس احسان کی وجہ سے صحت یاب ہونے پر وہ آپ کے پاس آ گیا تھا۔اب آپ کے ساتھ ہی پشاور روانہ ہوا۔رات کو حسن ابدال سے سوار ہو کر جب صبح صدر پشاور اترے اور مولوی رحمت اللہ کی مسجد میں پہنچے تو جماعت ہو چکی تھی۔دونوں نے نماز پڑھنی شروع کی۔اس وقت ایک طالب علم نے مشکوۃ مطالعہ کے لئے کھولی ہوئی تھی اور اندھیرے کی وجہ سے حروف نظر نہیں آتے تھے۔اس لئے روشنی کے زیادہ ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔رزق غیب کا کرشمہ اس نے آپ کو دیکھ کر نبی شاہ نامی ایک اور طالب علم کو بلا کر کچھ پیسے دیئے اور بازار سے نان اور کباب