اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 269 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 269

۲۷۳ کے وقت صدر انجمن احمدیہ کی ایک غیر رسمی شوری ہوئی اور زیادہ تر سید صاحب اور مولوی محمد علی صاحب میں گفتگو ہوئی۔سید صاحب خلافت کی ضرورت اور فوری قیام پر زور دیتے تھے۔بالآ خر سید صاحب نے یہ اعلان کر دیا کہ ہم بعد عصر انتخاب خلافت کریں گے۔۲۴۶ انتخاب خلافت ثانیہ واعلانات انتخاب خلافت ثانیہ کے متعلق حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی فرماتے ہیں۔عصر کی نماز پڑھ کر ڈیڑھ ہزار سے دو ہزار تک آدمیوں کے مجمع میں مکرمی خان محمد علی خاں صاحب جا گیر دار مالیر کوٹلہ نے بحیثیت حضرت خلیفہ اول کے وصی ہونے کے مجلس میں آپ کی وصیت پڑھ کر سنائی اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ آپکی وصیت کے مطابق کسی شخص کو آپ کا جانشین تجویز کریں۔اس پر لوگوں نے میرا نام لیا۔جس کے بعد مولوی محمد احسن صاحب نے کھڑے ہو کر ایک تقریر کی اور کہا کہ میرے نزدیک بھی یہی خلیفہ ہونے چاہئیں۔اس پر لوگوں نے شور کیا کہ بیعت لی جاوے۔میں نے اس امر پر پس و پیش کیا اور با وجود لوگوں کے اصرار کے انکار کیا مگر لوگوں کا جوش اسی طرح زور پر تھا۔جس طرح حضرت ابو بکر کے وقت میں اور وہ ایک دوسرے پر ٹوٹے پڑتے تھے اور بعض لوگوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر کھینچا کہ آپ بیعت لیں۔میں نے پھر بھی پس و پیش کیا تو بعض لوگوں نے جو قریب بیٹھے تھے اصرار کیا کہ جماعت کی حفاظت اور بچاؤ کے لئے آپ ضرور بیعت لیں اور میں نے دیکھا کہ لوگ بیعت کے جوش سے اس قدر بھرے ہوئے تھے اور آگے کی طرف بڑھ رہے تھے کہ میں بالکل آدمیوں میں چھپ گیا اور اگر بعض لوگ ہمت کر کے میری پیٹھ کے پیچھے حلقہ نہ بنا لیتے تو قریب تھا کہ میں کچلا جاتا۔مجھے بیعت کے الفاظ یاد نہ تھے اور میں نے اسی بات کو عذر بنانا چاہا اور کہا کہ مجھے بیعت کے الفاظ یاد نہیں ہیں۔اس پر مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب نے کہا کہ میں الفاظ بیعت دہراتا جاؤں گا۔آپ بیعت لیں۔تب میں نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ کا یہی منشاء ہے اور اس کے منشاء کو قبول کیا اور لوگوں سے بیعت لی۔۲۴۷ حضرت خلیفہ اول کے وصال پر ۱۵ر مارچ کو ایک اعلان کے ذریعہ جو ایک اشتہار کی صورت میں تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے منتخب ہونے اور نماز جنازہ پڑھانے اور حضرت خلیفہ اول کی تدفین کا ذکر کر کے احباب جماعت کو بیعت کی تلقین کی گئی تھی۔یہ اعلان افراد خاندان حضرت مسیح موعود ہمبران صدر انجمن ، علماء سلسله، صدر و سیکرٹری صاحبان جماعت ہائے معززین و تجار، ایڈیٹر صاحبان، گریجویٹ افراد