اصحاب احمد (جلد 5) — Page 260
۲۶۴ ( یعنی حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال) کو انگلستان تبلیغ کے لئے انصار اللہ کے خرچ پر بھیجا گیا ہے۔بعض اور کو تبلیغ اور مدرسہ احمدیہ کی ترقی کے لئے مصر بھجوایا جا رہا ہے۔چونکہ جماعت میں شور مچانے کی بجائے ہم نے آہستگی سے کام کرنا پسند کیا۔غالباً اس لئے یہ شبہ ہوا کہ یہ ایک خفیہ انجمن ہے اور انصار اللہ کو یہ نقصان ہوا کہ عام افراد کی مالی مدد سے محرومی رہی۔آئندہ اس کی کارگذاری سے جماعت کو اطلاع دی جایا کرے گی۔حضور نے اعتراضات کے جواب دیئے ہیں :- (۱) اعتراض۔کیا دوسرے احمدی انصار نہیں کہ صرف ان ارکان کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔فرمایا۔جس کا نام محمد یا احمد رکھا جاتا ہے کیا وہ معاذ اللہ دوسروں کو ابو جہل سمجھتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے رہنے والوں کو انصار کا نام دیا تھا تو کیا بیرونی مسلمان معاذ اللہ اعداء اللہ تھے؟ (۲) اعتراض۔یہ انجمن خواجہ کمال الدین صاحب کے بالمقابل کھڑی کی گئی ہے۔خواجہ صاحب تبلیغ کر ہی رہے ہیں۔فرمایا تبلیغ اسلام فرضِ کفایہ ہے تو خواجہ صاحب پہلے احمدی نہیں جنہوں نے تبلیغ شروع کی۔پھر انہوں نے کیوں شروع کی؟ (۳) اعتراض۔ایک الگ جماعت قائم کی جارہی ہے۔جواب۔حضرت خلیفہ اول نے حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ایک انجمن بنائی تھی۔ایسے معترض خدا سے ڈریں اور بدظنی نہ کریں۔مبادا اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش میں آئے اور ان کو ابتلاء آئے۔(۴) اعتراض۔اس انجمن سے جماعت میں تفرقہ ڈال دیا ہے۔جواب۔کیا عقائد یا شریعت میں تبدیلی کی گئی ہے؟ آنحضرت صلعم نے مہاجر و انصار دو جماعتیں بنا ئیں۔حضرت خلیفہ اول نے ایک انجمن بارہ افراد کی بنائی ہوئی ہے۔دیگر مقامات میں احمدیہ انجمنیں ہیں۔کیا یہ سب کچھ تفرقہ کا موجب ہے؟ یہ اختلاف رحمت کا موجب ہوتے ہیں۔۲۴۰ ۱۳ - ۱۸-۷ کے جلسہ انصار اللہ میں آپ نے بتایا کہ کس طرح عیسائی مشنری کثیر تعداد میں مصروف ہیں اور قربانی بھی کرتے ہیں۔گویا جو ہمت و استقلال کی تعلیم اسلام میں تھی اس پر غیر بھی کار بند ہورہے ہیں۔آپ نے بتایا کہ یہ درست نہیں کہ پہلے گھر کی خبر لینی چاہیئے۔اس طرح تو قادیان سے باہر تبلیغ نہ ہو سکے گی اور دیگر ممالک محروم رہیں گے۔جماعت کو جگانے کے لئے مختلف شہروں میں تقاریر کا سلسلہ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔رخصت لے کر یا وقت نکال کر مختلف شہروں میں انصار جا کر تبلیغ کریں اور اپنا نیک نمونہ پیش کریں۔ٹریکٹ کی برائے نام قیمت رکھی جائے تا مفت لے کر لوگ ضائع نہ کریں قلیل تنخواہ پر واعظ مقررکئے جائیں۔جوخصوصاتر بیت کا کام کریں۔۲۴۱