اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 245 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 245

۲۴۹ ایک جماعت نے تیار کئے تھے۔مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے ( مترجم و مفسر قرآن مجید انگریزی) نے بتایا کہ حضرت مولوی صاحب بھی ان علماء میں شامل تھے اور آپ ہی کے خاص اثر اور تفسیر میں خاص مقام اور بقیہ حاشیہ: - مختلف دینی تحریکوں اور تقریروں میں شامل ہونے سے طلباء میں مذہبی روح اور پھر عملی روح پیدا ہوتی ہے۔۲۱۴ محترم قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل تحریر کرتے ہیں :۔آپ۔۔۔روح القدس کی تائید کے ساتھ۔۔۔۔ایک تفسیر القرآن لکھ رہے ہیں جو اپنے اندر نکات معرفت وحقائق علمیت رکھنے کے لحاظ سے فاضلانہ نظر میں بڑی قدر سے دیکھی جاتی ہے۔‘ ۲۱۵ سالانہ رپورٹ ۱۲-۱۹۱۱ء میں مرقوم ہے:۔" تفسیر القرآن ایڈیٹر تفسیر بوجہ دوسرے اشغال کے مضمون وقت پر نہیں دے سکتے اس لئے تفسیر کو موقت ایشوع رکھنے کی بجائے یہ انتظام نئے سال میں تجویز کیا گیا ہے کہ جب مضمون مل جایا کرے اس وقت ایک حصہ شائع ہو جایا کرے۔“ ( ص ۶۰۔یہی امر بالفاظ دیگر مندرج ۱۳-۱۹۱۲ء ص ۳۶) حضرت مولوی شیر علی صاحب قائم مقام سیکرٹری صدر انجمن احمد یہ ماہوار ر پورٹ میں فرماتے ہیں:۔ترجمه قرآن شریف اردو میں صدر انجمن احمدیہ کے اہتمام کے ماتحت سید مولوی محمد سرور شاہ صاحب 66 نے قرآن شریف کا ترجمہ اور نوٹ لکھنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ایک پارہ بمع نوٹوں کے مکمل ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کام میں برکت ڈالے۔آمین۔۲۱۶ آپ کا تیار کردہ ترجمہ قرآن مجید مع مختصر حواشی محمد اسمعیل محمد عبد اللہ صاحبان ( جلد سازان ) تاجران کتب قادیان نے شائع کیا تھا۔اس بارہ میں تفصیل تا ثرات اخویم چوہدری محمد شریف صاحب میں درج کی گئی ہے۔نظارت تعلیم و تربیت نے ۱۹۲۲ء کے جلسہ سالانہ پر اپنی رپورٹ میں قادیان کی مقامی تربیت کے متعلق بیان کیا ہے کہ اول ذریعہ تربیت حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا درس ہے جو آپ کی علالت کے دوران حضرت مولوی محمد سرور شاہ صاحب دیتے ہیں۔۲۱۷ درس کے متعلق بعض حوالے درج کئے جاتے ہیں :- (۱) حضور نے مولوی سید سرور شاہ صاحب کو درس قرآن کا ارشاد فرمایا جو کہ عصر کے بعد مسجد اقصیٰ میں درس فرماتے ہیں۔‘ ۲۱۸