اصحاب احمد (جلد 5) — Page 119
۱۲۳ -^ -9 محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب بانی تاجر کلکتہ رقم فرماتے ہیں: آپ اس سلسلہ میں جماعت کی جو خدمت کر رہے ہیں اس وقت بھی ہم لوگ اس کی قدر و قیمت کا اعتراف کرتے ہیں مگر آنے والی احمد یہ نسلیں تو انشاء اللہ آپ کو بہت دعائیں دیں گی۔“ اخویم مولوی عبدالرحمن صاحب انور پرائیویٹ سیکرٹری سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی تحریر فرماتے ہیں : "آپ کی مصروفیتوں کا علم ہوتا رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزا دے۔آپ کے جمع کر دہ خزینے ابدالاباد تک لوگوں کے لئے فائدہ کا موجب ہوتے رہیں گے۔“ ۱۰- اخویم کریم الدین خان صاحب سابق صدر جماعت ساندھن (ضلع آگرہ۔یو۔پی ) میں آپ کی کتاب اصحاب احمد جلد نہم لئے ہوئے پڑھ رہا تھا کہ مجھے نیند آئی خواب میں دیکھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام و حضرت خلیفة أسبح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ میرے پاس تشریف لاتے ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ میرے سامنے کھڑے ہو کر مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ اس کے برابر پیسے دو۔پھر کہا اچھا آدھے دو۔پھر کہا اچھا پڑھ کر دو۔مگر دو اور جو ہو سکے سودو۔“ -۱- محترم قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل مہاجر قادیان ربوہ رقمطراز ہیں: 11- سیدنا امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب کے حالات جو ان کے سلسلہ احمدیہ میں شامل ہونے کے متعلق ہیں مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے شائع فرما رہے ہیں۔حال ہی میں جلد دواز دہم۔(یاز دہم مراد ہے۔ناقل ) چھپی ہے جو چوہدری نصر اللہ خان صاحب کے حالات پر مشتمل ہے اس میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی پیدائش اور ان کی والدہ محترمہ کے ایمان افروز واقعات بھی ہیں۔یہ سلسلہ نہایت مفید اور آئندہ آنیوالی نسلوں کے لئے دیس راہ اور حقائق آگاہ ہے۔ضروری ہے کہ جہاں ہر سال ایک نہ ایک ضخیم جلد اکابر کے سوانح پر شائع ہوتی ہے وہاں دوسرے کئی ایک اصحاب کے جستہ حالات پر مبنی جلد بھی چھپے تا کہ سارا میٹریل جلد منصہ شہود پر آسکے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم ایک ہزار مستقل خریدار ہوں جن کو کتاب چھپتے ہی بھیجی جا سکے اور آئندہ دوسری جلد کے اخراجات مہیا ہوسکیں۔بہتر ہے کہ شہروں اور