اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 49 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 49

۴۹ صاحب کے وہاں آنے کا ذکر کرتے ہیں۔۱۸ زیر عنوان ” دار الامان مرقوم ہے کہ: ” بعد مغرب حضرت اقدس ان مضامین کوسن رہے ہیں جو حضرت اقدس کے ایماء سے ہمارے احباب نے مفاسد زمانہ اور ضرورت امام پر لکھے ہیں۔منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی ان مضامین کو سنا رہے ہیں۔‘19 ڈاکٹر عبدالحکیم مرند ڈاکٹر عبدالحکیم مرتد کے متعلق حضرت منشی صاحب کا ایک مفصل مضمون بدر مورخہ ۴ اکتوبر ۱۹۰۷ء میں درج ہے۔آپ نے ڈاکٹر مذکور کی کتب کے حوالجات سے ثابت کیا ہے کہ اسے اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں اور اس کا ارتداد قابل تعجب نہیں۔بلکہ عدم ارتداد باعث تعجب ہوتا۔مولوی نظام الدین صاحب کی بحث و بیعت لدھیانہ میں مولوی نظام الدین صاحب کے دریافت کرنے پر حضرت اقدس نے فرمایا تھا کہ حیات مسیح پر ایک بھی آیت ہو تو قبول کرلوں گا۔مولوی صاحب ، مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے پاس گئے اور کہا کہ میں مرزا صاحب کو ہرا آیا۔لا ؤ حسب وعدہ ہیں آیتیں۔جواب ملا کہ تم نے حدیث کی طرف کیوں نہیں کھینچا۔قرآن مجید تو مرزا صاحب کا مصدق ہے۔تبھی تو عرصہ سے میں ان کو حدیث کی طرف کھینچ رہا ہوں۔تم نے ان کو نہیں ہرایا مجھے ہرایا ہے۔مولوی نظام الدین صاحب نے کہا کہ اچھا پھر جدھر قرآن مجید ادھر ہی میں بھی اور بیعت کر لی۔اس واقعہ کے وقت حضرت منشی ظفر احمد صاحب بھی موجود تھے۔۲۰ تبلیغ میں غلبہ حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی فرماتے ہیں کہ :