اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 69 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 69

۶۹ دوبسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم اخوی مکرمی معظمی منشی ظفر احمد صاحب سلمہ ربه الاحد السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ! آپ کا خط پہنچا۔جو خواب آپ نے تحریر کی ہے وہ بہت عمدہ اور مبارک ہے۔جس سے آپ کی نسبت یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روحانی ترقی اور برکت کی طرف آپ قدم بڑھا رہے ہیں۔خداوند کریم مبارک کرے۔مجھ کو علالت طبع کے سبب خود خط تحریر کرنے سے معذوری ہے۔والسلام د دلبسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ خاکسار۔غلام احمد از قادیان ۳۴ محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی اخویم منشی ظفر احمد صاحب سلمہ لڑکا نوزاد مبارک ہو۔اس کا نام محمد احمد رکھ دیں۔خدا تعالیٰ با عمر کرے۔آمین۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ،۱۴ نومبر ۱۸۹۶ء ( پتہ ) بمقام کپورتھلہ خاص دارالریاست - بخدمت محبی اخویم منشی ظفر احمد صاحب اپیل نویس وفات یہ خبر نہایت رنج اور افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اولین یعنے ۳۱۳ صحابہ میں سے تھے۔چند روز بعارضہ پچپش بیمار رہ کر اپنے وطن میں بعمر ۷۹ سال وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ " آج ان کی نعش بذریعہ لاری یہاں لائی گئی۔بعد نماز مغرب حضرت