اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 32 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 32

۳۲ موجب ہوا۔اور انہوں نے مجھے اپنی جگہ سے ہٹا کر محررا تلاف کر دیا تھا تا کہ پرانی مسلیں اور رڈی کا غذات تلف کیا کروں۔قدرتی طور پر مجھے اس کا صدمہ ہوا۔میں نے خواب میں دیکھا کہ ہاتھی پر سوار ہوں اور وہ میرا حکم مانتا ہے آخر اس کا جو نتیجہ ہوا وہ ظاہر ہے۔دھو ماں مل کے مکانات کے کھنڈرات کو دیکھتا ہوں تو ان میں ایک تاریخی عبرت پیدا ہوتی ہے۔میں اس جگہ سے پھر ترقی کرتا چلا گیا اور اپنے اصل عہدہ سے اوپر ترقی کر گیا۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی توجہ کا نتیجہ تھا۔اس پر حضرت عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو نشانات خدا تعالیٰ نے دیئے تھے ان میں سے ایک حصہ ان نشانات کا ہے جو خود آپ کی ذات بابرکات آپ کے اہل وعیال اور آپ کے مخلص خدام اور دوستوں کے متعلق تھا۔۱۸۸۶ء میں جب آپ نے ضمیمہ ریاض ہند شائع فرمایا تو اس میں صداقت کے نشانات کی تقسیم کرتے ہوئے آپ نے بعض احباب اور افراد کے متعلق نشانات کا ذکر بھی فرمایا ہے۔خدا تعالیٰ نے یہ بھی آپ کو وعدہ دیا تھا کہ میں ان لوگوں کی مدد کروں گا جو تیری مدد کریں گے۔اس وعدہ الہی کے ماتحت بھی حضرت کے مخلص خدام اور دوستوں کے متعلق نشانات ظاہر ہوتے رہتے تھے۔حاضر طبعی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے متعلق دقیق الفہم کا لفظ لکھا ہے۔واقعات بھی اسی کے مطابق ہیں۔طبیعت بڑی رسا اور حاضر تھی۔پیچیدگی سے نکل جانا آپ کا خاص وصف تھا۔اس بارے میں مندرجہ ذیل واقعات بڑے دلچسپ اور سبق آموز ہیں۔اول : گزر چکا ہے کہ آپ کچہری کا کام اکثر گھر پر کرتے تھے اور اس لئے بہت دیر سے کچہری جاتے تھے۔ایک نیا مجسٹریٹ جو آیا۔تو اس بات پر بہت چیں بجیں ہوا کہ آپ