اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 237 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 237

۲۳۷ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَّلِى عَلَى رَسُولِهِ الكَريم مجی مخلصی اخویم محمد خاں صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ زبانی اخویم منشی محمد اروڑ ا صاحب معلوم ہوا کہ آں محبّ نے اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب کی تحریر کو اپنی نسبت خیال کیا ہے مگر حاشا و کلا ایسا نہیں ہے۔آپ دلی دوست اور مخلص ہیں اور میں آپ کو اور اپنی اس تمام مخلص جماعت کو ایک وفادار اور صادق گروہ یقین رکھتا ہوں اور مجھے آپ سے اور منشی محمد اروڑا صاحب اور دوسرے کپورتھلہ کے دوستوں سے دلی محبت ہے پھر کیونکر ہو کہ ایسی جماعت کی نسبت کوئی نا گوار کلمہ منہ سے نکلے میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس دنیا اور آخرت میں خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرے ساتھ ہوں گے۔اور آپ ان دوستوں میں سے ہیں جو بہت ہی کم ہیں۔آپ نے دلی محبت سے ساتھ کیا اور ہر ایک موقعہ پر صدق دکھلایا۔پھر کیوں کر فراموش ہو سکتے ہیں۔چاہئے کہ فرصت کے وقتوں میں ہمیشہ ملتے رہیں۔باقی تمام احباب کو السلام علیکم خاکسار مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ ۲۷ جنوری ۱۸۹۴ء ۱۴ اللهم صلى على محمد وعلی ال محمد و بارک وسلم انک حمید مجید واخر دعونا ان الحمد لله رب العلمين نوٹ صفحہ نمبر 230 اور 237 پر جو سرخ رنگ سے لکھا ہے وہ نیو ایڈیشن ہے۔