اصحاب احمد (جلد 4) — Page 3
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَّلِى عَلَى رَسُولِهِ الكَريم هو الناصر سیرت ظفر وجہ تالیف ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے اس وقت جو ۲۸ مئی ۱۹۵۳ء ہے۔قادیان دارالامان میں بطور درویش مقیم ہیں۔علاوہ دیگر خدمات سلسلہ کے آپ مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کے حالات اور سوانح قلمبند کر کے شائع کر رہے ہیں۔خاکسار سے انہوں نے چاہا ہے کہ والدم حضرت منشی ظفر احمد صاحب کی سیرت و سوانح ضبط تحریر میں لاؤں۔دراصل یہ کام والد صاحب کے قدیمی دوستوں کا ہے جنہوں نے آپ کے ساتھ وقت گزارا اور آپ کے حالات کو دیکھا۔ان میں سے اس وقت حضرت مفتی محمد صادق صاحب فوت ہو چکے ہیں اور قبلہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی زندہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے انفاس میں برکت دے۔مجھے اس مضمون پر لکھنے میں کچھ حجاب ہے۔لیکن یہ بھی ظاہر ہے کہ حالات کے ماتحت