اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 233 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 233

۲۳۳ میں انگلی ڈال کر کہنے لگے کہ : یہ بات میری سمجھ سے بالا ہے“ حضرت منشی ظفر احمد صاحب کا حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی زبان سے سنا ہوا مندرجہ بالا واقعہ جب میں نے حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کی خدمت میں ذکر کیا۔تو آپ نے فرمایا کہ ہم نے بھی اپنے والد صاحب مرحوم سے یہ واقعہ سنا ہے۔اسی طرح محترمی شیخ محمد احمد صاحب ایڈوکیٹ ابن حضرت منشی صاحب نے بھی اس واقعہ کے متعلق حضرت منشی صاحب کی روایت کی تصدیق فرمائی۔2 کپورتھلہ کی اہمیت تاریخ سلسلہ میں ہیں کہ : اس عنوان کے تحت حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بانی مدیر الحکم رقم فرماتے تاریخ سلسلہ میں جماعت کپورتھلہ کو اپنے اخلاص اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ عشق و محبت میں ایک خاص امتیاز حاصل ہے اور اس جماعت کی قربانیاں ایک غیر معمولی رنگ رکھتی ہیں۔میں یہاں ان کی تفصیل (بیان ) نہیں کر سکتا۔اس جماعت کے افراد میں قربانیوں کے لئے باہم رشک تھا۔اور ان میں سے ہر ایک کے اندر یہ جذبہ موجود تھا کہ وہ دوسروں کے آگے رہے۔پیچھے نہ رہے۔ان کے اس قسم کے رشک کے بعض واقعات ایک لذیذ ایمان پیدا کرتے ہیں وہ آپس میں ایک بنیان مرصوص اور ایک دوسرے کے لئے بھی اخوت اور محبت کا بے نظیر جذ بہ رکھتے تھے۔لیکن کبھی ان میں اگر ایک کو دوسرے سے شکایت ہوتی تو وہ کسی دنیوی امر میں نہیں بلکہ اسی سلسلہ قربانی میں ہوتی۔10