اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 29 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 29

۲۹ دیا گیا۔سٹیشن ماسٹر بڑے سٹیشنوں پر بطور اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر متعین کر دئے جاتے ہیں۔گو وہ ٹرین در کنگ سے تنگ پڑ جاتے ہیں۔لیکن میں نے اس کے لئے درخواست دے دی اور مغلپورہ ریلوے سٹیشن پر میرا تقر ر ہوا۔ایک دفعہ میری رخصت منظور ہوئی۔ابھی انتظار تھا کہ میری جگہ کوئی شخص آئے تو میں رخصت پر جاؤں۔اس عرصہ میں میری ایک ٹانگ پر پھوڑا نکل آیا اور میں لنگڑا کر سوٹی کے سہارے ڈیوٹی پر حاضر ہوتا۔بیماری کی رپورٹ میں نے نہیں کی کہ اس طرح رخصت منسوخ ہو کر بیماروں کی فہرست پر نام درج ہو جاتا۔ایک روز دس منٹ تاخیر سے ڈیوٹی پر پہنچا۔مجھ سے قبل کے ڈیوٹی والے اسٹنٹ سٹیشن ماسٹر نے دس منٹ پہلے تک کے حالات ٹرینوں کے لکھے تھے۔اور میں نے اسکے کہنے پر دستخط کر دئے تھے۔اور اس کے زبانی کہنے پر لاہور سٹیشن کو ایک سواری گاڑی کا لائن کلیئر دے دیا حالانکہ اس وقت ایک مال گاڑی لاہور مغلپورہ کے درمیان لائن پر تھی اور ایک مال گاڑی جلو روانہ ہونے والی مغلپورہ سٹیشن پر کھڑی تھی۔لائن کلیر دینے کا نتیجہ خطرناک تصادم کی صورت میں نکلتا۔مجھے غلطی کا علم ہوا تو فورا سجدہ میں گر گیا۔اور دُعا کی کہ اے میرے خدا! میرے اللہ !! تو اپنی مخلوق کو بچالے۔اے اللہ کریم ! میں اپنی فاش غلطی کی وجہ سے مارا گیا۔سو اللہ تعالیٰ نے مجھے قید سے اور مخلوق کو مرنے سے اور ریلوے کو اس طرح بچا لیا کہ پھاٹک والے نے دُہائی دی اور سواری گاڑی کو ڈرائیور نے دور کھڑا کر دیا۔یورپین سٹیشن ماسٹر نے مجھے فورا معطل کر دیا اور افسران بالا کو تصادم ہوتے ہوتے رُک جانیکی اطلاع بذریعہ تار کر دی۔مجھ سے دریافت کیا گیا تو بذریعہ تار ہی میں نے بھی جواب دیا کہ اس کیس میں میں مجرم ہوں۔مفصل جواب پھر لکھوں گا۔اگلے روز ڈی ، ٹی ، او کے بلانے پر میں نے ساری تفصیل بتائی کہ کس طرح ہینڈ سگنل پر جمعدار ایک گاڑی لایا جو دراصل پہلے ہی یارڈ کے اندر تھی۔پہلے بابو کو جو ڈیوٹی پر تھا غلط فہمی ہوئی اور اس کے کہنے کے مطابق میں نے لائن کلیئر دے دیا۔آپ دیکھتے ہیں کہ میں لنگڑا بیمار ہوں۔منظور شدہ رخصت کی منسوخی کے خوف سے بیماری کی رپورٹ پر گھر آرام کرنے کی بجائے خاص ہمت کر کے لنگڑا کر سوٹے کے ساتھ ڈیوٹی پر تو آ گیا۔لیکن دس منٹ تاخیر سے پہنچا۔میرا فرض تھا کہ میں با ہر نکل کر دیکھتا لیکن بوجہ لنگڑا پن میں نے دوسرے پر اعتبار کر لیا۔چونکہ ٹرین بک وغیرہ پر