اصحاب احمد (جلد 3) — Page 247
۲۴۷ (۳) تعمیر منارۃ المسیح کی تحریک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی تھی۔اس تحریک میں ایک سو روپیہ دینے والوں کے نام منارہ مبارکہ پر کندہ کئے جانے تھے۔دونوں میاں بیوی بھی ان خوش قسمت نفوس میں سے ہیں کہ جنہیں اس پیشگوئی کے پورا کرنے میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔(۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس شدید خواہش کا اظہار کیا تھا کہ رسالہ ریویو آف ریلیجنز (اردو اور انگریزی) کی خریداری بڑھائی جائے۔چنانچہ خانصاحب نے بھی اس کی تعمیل کر کے ثواب حاصل کیا۔اور خود بھی اس کی مالی اعانت کرتے رہے۔بقیہ حاشیہ: کالم ۱) یہ چندہ قبول احمدیت سے قبل آپ کے بیان کے مطابق معلوم ہوتا ہے۔۲۔بابت اپریل معرفت نبی بخش صاحب بابو برکت علی صاحب شملہ گورنمنٹ پریس بارہ آنے (الحکم ۱۷ جون ۱۹۰۱ء ص ۱۶ کالم ۲)۔۔بابت مئی جون "بابو برکت علی صاحب ایک روپیہ (الحکم ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء ص ۱۶ کالم ۲) ۴۔۱۹۰۵ء اور ۱۹۰۶ء میں آپ نے مدرسہ اور کالج کی بارہ روپے ایک آنہ کی اعداد مجموعہ کی (الحکم ۳۱ اگست ۱۹۰۵ء ص ۱۲ کالم ۳، رسالہ تعلیم الاسلام) جولائی واگست ۱۹۰۶ء سرورق صفحه آخری) : وہاں اسماء یوں کندہ ہیں :- ۱۳۱ خانصاحب منشی برکت علی شملہ۔۲۶۸۔عزیز بیگم اہلیہ خان صاحب منشی برکت علی بستی شیخ جالندھر ناظر صدر انجمن احمد یہ قادیان۔: آپ خود خریدار تھے۔( نیز اس کا چندہ جماعت ادا کیا۔ریویو آف ریلیجنز اردو نومبر ۱۹۰۶ ء سرورق ماقبل آخر ) چار بار میں مجموعہ قریباً بارہ روپے اعانت کی "جون و اکتوبر ۱۹۰۵ء۔اپریل ۱۹۰۶ء۔ہرسہ سرورق آخری صفحہ اور جنوری ۱۹۰۷ء سرورق ماقبل آخر ) چھ چھ خریدار بنائے ( جولائی ۱۹۰۵ء زیر " معاونین میگزین دسمبر۔زیرہ شکریہ معاونین) اس کی خریداری بڑھانے کی تحریک کے نتیجہ میں ایام جلسہ سالانہ سے ۲۱ فروری ۱۹۱۸ء تک اٹھائیں افراد نے انچاس اور دو اور تین انگریزی کے خریدار مہیا کئے۔انگریزی والے خانصاحب کے مہیا کردہ تھے۔( ریویوار دو۔فروری ۱۹۱۸ء ص ۸۳ ) پھر انگریزی ریویو کا ایک مزید خریدار دیا ( مئی ۱۹۱۸ء ص ۲۰۰)