اصحاب احمد (جلد 3) — Page 241
۲۴۱ حضرت خلیفہ اول کے نام سے معنون کی گئی ہے۔معزز ناظرین! یہ دور سالے جن کا حجم علی الترتیب ۴۲-۹۲ ہے۔ضرورت نبی میں منشی برکت علی صاحب سیکرٹری انجمن احمد یہ شملہ نے بدلائل عقلیہ ونقلیہ ثابت کیا ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیاب زندگی حاصل کرنے اور اللہ تعالیٰ کی مرضیات پر اطلاع پانے کے لئے ایک رہبر۔ایک نبی کی ضرورت ہے۔اور پھر شناخت نبی کے کچھ طریق بتائے ہیں۔یہ رسالہ غیر مذاہب میں اسلام کی تبلیغ کے لئے بہت مفید ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اسلام بذریعہ تبلیغ پھیلایا بزور شمشیر۔اس سوال پر ایک زبردست تقریر ہے۔جو منشی برکت علی صاحب نے انجمن اسلامیہ شملہ میں کی۔آپ نے اس میں عقلی و نقلی دلائل سے روزِ روشن کی طرح ثابت کر دیا کہ دینِ اسلام کی ترقی محض قوت قدسیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ودلائل و براہین سے ہوئی نہ کہ شمشیر سے۔یہ مضمون بھی بہت مفید ہے اور بہت خوشخط۔عمدہ کاغذ پر چھاپا گیا ہے۔“ انتخاب خلافت۔“ اس بارہ میں ذیل کا تبصرہ قابل توجہ ہے: بقیہ حاشیہ: انکی خوراک اچھی اور مختلف قسم کی ہوتی ہے۔(ص۵۰) مطبوعه ۱۹۱۰ء سائز ۲۲/۸ × ۱۸ قیمت تین آنے آپ کے قلم سے مرقوم ہے۔الفضل ۸ جون ۱۹۱۵ء (ص ۵) ضرورت نبی کی قیمت بجائے اڑھائی آنے کے ایک آنہ کر دی گئی ہے۔سائز ۱۸۷۲۲/۸ مطبوعہ ستمبر ۱۹۱۳ء یہ تقریر انجمن احمد یہ شملہ کی تقاریر کے ضمن میں ٹاؤن ہال میں ۲۲ اکتوبر ۱۹۱۰ء کو پڑھی گئی۔اسلام بذریعہ تبلیغ پھیلایا یا بزور شمشیر۔سائز ۲۲/۸× ۱۸ مطبوعہ مئی ۱۹۱۲ء انجمن شبان المسلمین وبعدۂ انجمن اسلامیہ شملہ میں عملی مذاق پیدا کرنے اور قوت بیانیہ بڑھانے کیلئے بحث کی جاتی تھی۔اوائل ۱۹۰۸ء میں موضوع عنوان کتاب کے تعلق میں آپ کے سپرد یہ مضمون ہوا کہ عقلی و نقلی دلائل سے ثابت کریں کہ دینِ اسلام کی ترقی تبلیغ سے ہوئی۔یہ دو تقاریر کا مجموعہ ہے۔