اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 185 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 185

۱۸۵ دیکھا تھا۔میں نے دیکھا کہ ہم قادیان گئے ہوئے ہیں وہاں ہزاروں اور مسلمان ہیں۔میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مکان ایک قلعہ کی شکل میں ہے جیسے پھلور کا قلعہ ہے۔اور مہمان اس کی پشت کی جانب چھوٹے چھوٹے کمروں میں رہتے ہیں۔قریباً شام کا وقت ہے کہ حضور حضرت مسیح موعود علیہ السلام باہر سے تشریف لائے۔آپ ایک سفید تراق گھوڑے پر سوار ہیں۔اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک بہت بڑے جرنیل ہیں۔میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف بھاگا گیا۔اور وہ برکت علی بھی گیا۔میں نے سلام کیا اور پھر دوسرے برکت علی کو حضور نے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔اب موقعہ ہے بیعت کرلو۔“ اس نے کہا۔ہرگز نہیں۔چنانچہ زندگی بھر اسے بیعت کرنا نصیب نہ ہوا۔میں نے چندہ دیا۔خدا تعالیٰ نے بیعت کی توفیق دی۔اور اپنے پاس سے بڑھ چڑھ کر اس کا بدلہ بھی دے دیا۔لیکن دوسرا شخص سلسلہ عالیہ احمد یہ میں داخل ہونے سے محروم رہا۔اس سے صاف معلوم ہو گیا کہ اس میں اخلاص نہیں تھا۔۔انہی دنوں میں نے ایک اور خواب دیکھا۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر انسان میں اخلاص ہو تو خدا تعالیٰ خواب کے ذریعہ بھی اس کی راہنمائی کر دیتا ہے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ ساتھ والے کمرہ میں جہاں احمدی دوست رہتے رہے تھے۔وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے ہیں کسی نے مجھے بتایا کہ مرزا صاحب آئے ہوئے ہیں۔اُن سے مل لو۔چنانچہ میں گیا اور میں کیا دیکھتا ہوں کہ آپ نہ بند باندھے ) ایک چارپائی پر بیٹھے ہیں۔اور آپ کے سر کے بال لمبے لمبے ہیں (اور سر اور جسم پر کپڑا نہیں ) میں نے اس وقت تک آپ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔بلکہ آپ کی تصویر بھی نہیں دیکھی تھی۔خواب میں آگے بڑھا اور عرض کیا حضرت ! السلام علیکم۔فرمایا ( وعلیکم السلام ) ''برکت علی تم ہماری طرف کب آؤ گے۔میں نے عرض کیا ”حضور ! اب آہی جاؤں گا۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور یہ صبح کا وقت تھا۔میں پھر اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے واقعہ میں اور یقینی طور پر یہ خواب دیکھی ہے اور اگر میں نے اس میں اپنی طرف